Baseerat Online News Portal

جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیرِ اہتمام سہ ریاستی مسابقۃ القرآن میں سراج العلوم سکندر آباد کے طالب علم کی دوسری پوزیشن

مسابقہ میں تین ریاستوں سے نوے ۹۰ مدارس کے طلباء نے شرکت کی

حیدرآباد (بصیرت نیوز سروس/ غ م عدیل قاسمی) شہر دکن کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم حیدرآباد میں منعقد سہ ریاستی (آندھرا، تلنگانہ و تامل ناڈو) مسابقۃ القرآن الکریم میں مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹ سکندر آباد کے ہونہار طالب علم محمد رضوان نے امتیازی پوزیشن حاصل کر کے والدین، اساتذہ اور اپنے مدرسہ کا نام روشن کیا ہے۔
قارئین کو بتا دیں کہ محمد رضوان  جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیرِ اہتمام سہ ریاستی مسابقۃ القرآن الکریم کی "فرع رابع” میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
محبین قرآن کے لئے یہ خبر دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ اس مسابقۃ القرآن الکریم میں مجموعی طور پر نوے (٩٠) مدارس کے طلباء شریک ہو کر جہاں مسابقہ کو کامیاب بنایا وہیں نئ نسل میں حفظ قرآن کے ذوق و شوق کو پروان چڑھانے کا کردار ادا کیا ہے۔
محمد رضوان کی نمایاں کامیابی پر ذمہ داران مدرسہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارہ کے طلباء نے‌ اس پہلے بھی مختلف مسابقتی پروگرام میں بارہا نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور آئندہ کے لئے بھی ہم قرآن و سنت کی خدمات کو لیکر پرعزم ہیں۔
اس موقع پر ناظم مدرسہ حافظ مرغوب و صدر مدرسین مولانا خالد قاسمی، مولانا صابر‌خان قاسمی، مولانا قطب الدین قاسمی، مولانا ہدایت اللہ خان قاسمی، مفتی عطاء اللہ قاسمی، مولانا اسجد قاسمی، مفتی ولی اللّٰہ خان قاسمی، مفتی ارشد قاسمی، مولانا حکیم قاسمی، مفتی عبیداللہ خان قاسمی، قاری آفتاب عالم، قاری عبد الرب، مفتی توحید قاسمی، قاری عابد، حافظ سلیم، حافظ ابصار اور حافظ غوث سمیت دیگر تمام اساتذہ و ذمہ داران نے محمد رضوان اور ان کے استاذ مولانا فرید مفتاحی کو اس کامیابی پر مبارکبادی پیش کی اور اپنے ہونہار طالب علم کے لئے دعاء و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

[email protected]

Comments are closed.