علی گڑھ:تھانے میں انسپکٹر کی پستول سے گولی چل گئی، خاتون شدید زخمی، ملزم موقع سے فرار

علی گڑھ(ایجنسی) تھانے میں انسپکٹر کے پستول سے گولی چلائی گئی۔ گولی خاتون کو لگی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کو میڈیکل کالج لے جایا گیا ہے جہاں ڈاکٹر علاج میں مصروف ہیں۔ملزم انسپکٹر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے انسپکٹر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ۵۲؍سالہ مسلم خاتون نے عمرہ پرجانے کے لئے پاسپورٹ کافارم جمع کیاتھا۔تھانے سے ویریفیکیشن کے لئے فون آیاتووہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ پاسپورٹ ویری فیکیشن کے لئے پولس تھانے گئی جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔بتایاجارہاہے کہ علی گڑھ کوتوالی نگر کے سی سی ٹی این ایس دفتر میں ڈیوٹی پر مامور انسپکٹر منوج شرما کی پستول سے اچانک گولی چلی اور پاسپورٹ کی ویریفیکیشن کے لئے آنے والی خاتون کے سرمیں وہ گولی لگ گئی۔ شدید زخمی خاتون کو علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ ایس ایس پی اور دیگر پولیس افسران خاتون کا علاج کرانے میڈیکل سنٹر پہنچ گئے۔ ملزم انسپکٹر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس ٹیم نے فرار ہونے والے انسپکٹر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
لاپرواہی کرنے والے انسپکٹر منوج شرما کو فوری طورپر معطل کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سب انسپکٹر منوج شرما، عمر 50 (پوسٹ انچارج بھوج پورہ) تین ماہ قبل آگرہ ضلع سے 13 اگست کو علی گڑھ پہنچے تھے۔

Comments are closed.