سابق سرپنچ کے شوہر کی ٹرین سے کٹ کر موت،دربھنگہ ۔سیتامڑھی ریل سیکشن کے جوگیارہ اسٹیشن پر پیش آیا حادثہ

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس) مقامی نگرپریشد کے وارڈ 5 کے بھٹ پوکھرا رہائشی ساگر مہتو (55) کی ٹرین کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح سیتامڑھی۔ دربھنگہ ریل سیکشن کے جالے۔ جوگیارہ اسٹیشن پر پیش آیا۔جالے مغربی پنچایت کی سابق سرپنچ شیل دیوی کے شوہر ساگر مہتو برسوں سے ٹرین میں رامدانہ (خوبیا لائی) بیچ کر اہل خانہ کی پرورش کیا کرتے تھے ۔جانکاری کے مطابق ہر روز کی طرح ساگر مہتو دربھنگہ میں واقع اپنے کرائے کے مکان پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ جوگیارہ ریلوے اسٹیشن پر ایسٹرن ریلوے گمتی کراس کرتے وقت مسافر ٹرین کی زد میں آگیا جس سے ساگر مہتو کا جسم 2 ٹکروں میں تقسیم ہوگیا۔خبر ملتے ہی لواحقین نے لاش کو موقع سے اٹھا کر بھٹ پوکھرہ واقع شمشان گھاٹ میں نذر آتش کر دیا۔ادھر ساگر مہتو کی ناگہانی موت پر سابق وزیر و مقامی ایم ایل اے جیویش کمار اوریوتھ مالے لیڈر انجینئر شہزاد تمنا نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.