اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھیں

اسلامیہ کالج آف لاء میں یوم حقوق انسانی کے تحت پروگرام منعقد
دیوبند:10؍ دسمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
معروف عصری تعلیمی ادارہ اسلامیہ کالج آف لاء میں عالمی یومِ حقوق انسانی کے موقع پر ایک پروگرام کاانعقاد کیاگیا،جس میں حقوق انسانی کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی گئی اور طلبہ وطالبات کو انسانی حقوق کے متعلق اہم معلومات فراہم کرائی گئی۔اس موقع پر شعبہ کی قانون کی انچار ج ڈاکٹر بشریٰ شفیق نے انسانی حقوق کی معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں انسانی حقوق انسان ہونے کی بنیاد پر پیدائشی حاصل ہیں،اسلئے ہمیں اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جو حقوق ہمیں حاصل ہیں ہمیں ان کا استعمال کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، لیکن ہمیں یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ ہمارے حقوق کی حدود کیا ہیں اور ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ہمارے حقوق اور آزادی سے کسی دوسرے حقوق اور جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہئے۔اس موقع پر ایل ایل بی سال اول کی طالبہ رینا دیوی،شاہ رجب اور اسماء نے بھی حقوق انسانی کے عنوان پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔پروگرام کنوینر اسسٹنٹ پروفیسر صبیحہ خان،ندیم احمد، راہل دیو تیاگی،ترون کمار، اور رابعہ ناز نے بھی طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کا احساس کرایا۔اس دوران کالج میںموٹ کورٹ کمپیٹشن اور پوسٹر میکنگ مقابلہ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر کپل رائے، انگریز تیاگی،وشال کمار،ثانیہ،منال، شکیل،لائبہ،انیس،نبیل،مجاہد،دھروپرتاپ،گورو پنوار وغیرہ موجودرہے۔

Comments are closed.