مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ”موہن یادو“، دو نائب وزیر اعلی؛ جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا، نریندر سنگھ تومر اسپیکر ہوں گے

 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اگلے وزیر اعلیٰ موہن یادو ہوں گے۔ موہن یادو اجین ساؤتھ سے ایم ایل اے ہیں۔ بھوپال میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں پارٹی کے ممبرانِ اسمبلی کی میٹنگ میں ان کے نام کی منظوری دی گئی۔ موہن یادو او بی سی زمرہ سے آتے ہیں۔ شیوراج سنگھ نے موہن یادو کا نام تجویز کیا۔ جس کی تمام ایم ایل ایز نے حمایت کی۔

دو ڈپٹی سی ایم ہوں گے؛ جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا، مندسور ضلع کے جگدیش دیوڑا ملہار گڑھ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ دیورا ایس سی زمرے سے آتے ہیں۔ جب کہ راجندر شکلا ریوا سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ برہمن طبقے سے آئے۔

نریندر سنگھ تومر اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔ تومر مورینا ضلع کی دیمانی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔

میٹنگ میں سپروائزر منوہر لال کھٹر (سی ایم ہریانہ)، ڈاکٹر کے لکشمن (قومی صدر، بی جے پی او بی سی مورچہ) اور آشا لکڑا (قومی سکریٹری بی جے پی) موجود تھے۔

Comments are closed.