پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہنگامہ کرنے والے کون ہیں؟

نئی دہلی: آج سے 22 سال قبل ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر اس وقت زبردست ہنگامہ ہوا جب پارلیمنٹ میں زیرو آور کے دوران ناظرین گیلری میں بیٹھے دو نوجوان چھلانگ لگا کر لوک سبھا میں داخل ہوئے اور میزوں پر دھواں چھڑکا۔
اس واقعے سے محض چند گھنٹے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ٹرانسپورٹ بھون کے سامنے سے ایک نوجوان اور ایک خاتون کو تقریباً ایک ہی قسم کی گیس چھوڑنے اور نعرے لگاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے نام نیلم (42) اور انمول شندے (25) بتائے گئے ہیں۔ نیلم اصل میں ہریانہ کے حصار کی رہنے والی ہیں اور انمول شندے مہاراشٹر کے لاتور میں رہتا ہے۔
پارلیمنٹ کے اندر جن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام ساگر شرما (ولد شنکر لال شرما) اور منورنجن ڈی (ولد دیو راج ڈی) ہیں۔ منورنجن ڈی کرناٹک کے میسور کے رہنے والے ہیں۔
اس کے علاوہ دہلی پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرانسپورٹ بھون کے سامنے گرفتار کیے گئے دونوں مظاہرین کو پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے، اور فی الحال ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
Comments are closed.