Baseerat Online News Portal

اسپین انٹرنیشنل اسکول پونہ کی سالانہ تقریب بڑے تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر

عربی زبان و ادب کی بہترین خدمت پر عبد الوکیل قاسمی و مولانا ابرار شیخ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

پونے (عدیل قاسمی) گزشتہ روز دینی ماحول میں عصری تعلیم سے نسل نو کو بہرہ ور کرنے والا شہر پونہ کا معیاری ادارہ "اسپین انٹرنیشنل اکیڈمی ( اسکول)” نے جواہر لال نہرو میموریل ہال میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ سالانہ تقریب کا اہتمام کیا، جس کی صدارت معروف سائنسداں امتیاز ملا نے کی۔

سالانہ تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے بڑے دلچسپ اور انوکھے انداز میں دینی، تعلیمی ، سماجی اور ثقافتی پروگرام پیش کر کے اپنے والدین و دیگر حاضرین کے دلوں کو جیت لیا، قارئین کو بتا دیں کہ بچوں نے جہاں عربی نشید کے ذریعہ لوگوں کو محظوظ کیا وہیں اسپورٹس اور مارشل آرٹس کے ذریعہ بھی سامعین کو فرحت بخشا۔
قارئین کرام کے لئے یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ اسپین انٹرنیشنل اسکول میں جہاں عصری تعلیم دی جاتی وہیں ساتھ ساتھ ماہر و مجود اساتذہ کی نگرانی میں حفظ قرآن کریم اور عربی زبان و ادب کی بھی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ ہماری نئی نسل مستقبل میں جس شعبہ میں بھی رہیں اپنے عقائد و ایمان اور اسلامی شناخت کے ساتھ ملک و ملت کی خدمات انجام دے سکے۔
خطبۂ صدارت میں سائنسداں امتیاز ملا نے طلباء کی حسن کارکردگی پر اسکول انتظامیہ اور تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دینی ماحول میں عصری تعلیم حاصل کر رہے طلباء کو نیک خواہشات پیش کیا۔
نیز اسکول انتظامیہ نے بہترین کارکردگی اور خدمات پر اساتذہ و ملازمین، والدین اور طلباء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انہیں توصیفی اسناد پیش کی جن میں زوبیا سید، ثانیہ خان اور عربی زبان و ادب کی عمدہ خدمات پر مولانا عبد الوکیل قاسمی اور مولانا ابرار صاحبان سرفہرست ہیں۔
اس موقع پر اسکول کے ذمہ دار مسعود سر ، چئیرمین سہیل انصاری، ندیم شیخ، پرنسپل محترمہ سمیرا شیخ کے علاوہ دیگر اساتذہ و معزز شخصیات موجود تھی۔
آخر میں وائس پرنسپل محترمہ ندا شیخ نے تمام اساتذہ، والدین و سرپرست اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

Comments are closed.