جو ڈی جے گانا بجانا کریگا ہم اُس کا نکاح نہیں پڑھائیں گے : مفتی محمد ھارون ندوی

جلگاؤں میں علماء و ائمہ کرام کا بڑا اہم فیصلہ
جلگاؤں(پریس ریلیز)نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی اہم پیاری سُنت ھے ، نکاح عبادت ھے ، نکاح گُناہوں، زنا اور بدکاری سے بچنے اور نسلوں کو بچانے کا بڑا اہم ذریعہ ھے ، اِس لئے قرآنِ کریم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے نکاح کو آسان سستا کرنے کا حُکم دیا ھے ، لیکن مسلمان بھی اب نکاح کو مہنگا اور مُشکِل بناتے جا رھے ھیں ، مسلمانوں کی شادیوں پر غیروں اور فلموں کے اثرات آ رہے ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا مزاق بنایا جا رہا ہے ، ایمان والوں کی شادیوں اور کافروں یھودیوں مشرکوں کی شادیوں میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا ہے ، بے حیائی ننگاپن ناچ گانے ، ہلدی اور مہندی سے لےکر وداعِی تک فلموں کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، اسی کو لیکر جلگاؤں کے میل کالونی میں ایک عظیم الشان اجلاس اصلاح معاشرہ کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا جس میں مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور وائرل نیوز لائیو کے ڈائریکٹر حضرت مفتی محمد ھارون ندوی کا زوردار خطاب ھوا ، اور کُچھ اہم فیصلے لئے گئے ، بڑی تعداد میں شھر کے مفتیانِ کرام ائمہ عظام اور سیاسی سماجی ملّی ذمےداران موجود تھے ، مفتی محمد ھارون ندوی نے اعلان کیا کہ جو بارات میں دھوم دھام ناچ گانے اور ڈی جے بجائیگا کوئی عالم امام اُسکا نکاح نہیں پڑھائے گا ،اُسکا مُکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جو وقت کی اھم ضرورت ھے ، ہزاروں کی تعداد میں مرد اور خواتین نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا اور ہاتھ اُٹھا کر اِس فیصلے کی حمایت کی ، مفتی عتیق الرحمان صاحب شھر قاضی نے اجلاس کی صدارت فرمائی اور مفتی افضل قاسمی ،مولانا نصیر قاسمی ،مفتی عارف صاحب ، مولانا دانش صاحب ، قاری مشتاق صاحب ، حافظ خالد صاحب ، مولانا شعیب صاحب ، حافظ فرحان ، امجد بھائی ، اعجاز لالہ ، آصف ملتانی ، نذیر بھائی ملتانی اور بھی معززین علاقہ کے ذمےدار بڑی تعداد میں شریک تھے ، اِس پروگرام کو لبّیک فاونڈیشن اور تمام ھی جوانوں بزرگوں نے مل کر سجایا تھا ، مفتی محمد ھارون صاحب ندوی کی رقت آمیز دُعا پر اختتام عمل میں آیا ۔

 

Comments are closed.