خواتین کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے آگے آنا چاہئے: یاسمین فاروقی

مظفر نگر(پریس ریلیز) ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) کی قومی نائب صدر ممدوحہ ماجد کی صدارت میں گزشتہ24دسمبر کو پرنس گارڈن، رانا چوک، مظفر نگر، اتر پردیش میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ بطور مہمان خصوصی ایس ڈی پی آئی کی قومی جنرل سکریٹری و ویمن انڈیاموؤمنٹ کی قومی انچارج محترمہ یاسمین فاروقی شریک رہیں اورکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بھی مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔ آج خواتین ہر میدان میں مردوں کے برابر کام کررہی ہیں۔ ہمیں بھی اپنے حقوق ملنے چاہئیں۔ہمیں بھی اپنے خیالات کے اظہار کا حق ہے۔ ہندوستان میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ ملک کی خواتین کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے خواتین کی تنظیم ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) میں شامل ہونا چاہئے اور اپنے ارد گرد سے زیادہ سے زیادہ خواتین کو جوڑنے کا کام کرنا چاہئے۔ قبل ازیں اجلاس کی نظامت ویمن انڈیا موؤمنٹ دہلی ریاستی نائب صدر عتیقہ نشانے کی۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ، اتر پردیش کی ریاستی ایگزیکٹو اڈہاک کمیٹی کا انتخاب انچارج یاسمین فاروقی صاحبہ کی قیادت میں متفقہ طور پر مکمل ہوا۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی نو منتخب ریاستی صدر نوشین مسرور نے کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاست بھر سے آنے والی تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ہم سب کو معاشرے میں متحد ہوکر کام کرنا ہوگا اور آج ہر طبقے کی خواتین کو ویمن انڈیا موؤمنٹ میں جوڑنے کا کام کرنا بہت ضروری ہے۔ کانفرنس میں نو منتخب ریاستی نائب صدر راشدہ ناز، جنرل سکریٹریان اریبہ اور مصباح، سکریٹریان نشاء پروین، ارم جہاں، خزانچی منور سلطانہ، اور ممبران زینب، عائشہ، شمع، جنیدی بیگم اور دیگر موجود رہے۔

Comments are closed.