مانو کلیان منچ کی جانب سے صحافیوں کواعزاز دیا گیا

دیوبند،27؍ دسمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سماجی تنظیم مانو کلیان منچ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں شہر کے صحافیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی گووند شرما نے کہا کہ صحافت ایک مشن ہے جس کو صحافی بھوکا رہ کر بھی آگے بڑھانے کے لئے کوشش کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو غیر ضروری اور افواہوں پر مبنی صحافت سے دور رہ کر عوامی خدمت انجام دینی چاہئے۔ ایک اور سینئر صحافی ممتاز احمد و کمل دیوبندی نے کہا کہ صحافی سماج کا آئینہ ہوتا ہے یعنی اپنے قلم سے جو کچھ وہ لکھتا ہے وہی سماج کے اندر دیکھنے کو ملتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام صحافیوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم گذشتہ 28سالوں سے بغیرکسی لالچ کے سماجی خدمات انجام دیتی آ رہی ہے۔ صحافیو ں کے علاوہ شہر کے مشہور و معروف معالج ڈاکٹر ڈی کے جین اور ڈاکٹر روی کھرانہ نے صحافیوں کو نشانِ اعزاز دیکر ان کی صحافتی خدمات کا اعتراف کیا۔ اس اعزازی پروگرام میں معین صدیقی، مشرف عثمانی، نوشاد عثمانی، کھلیندر گاندھی، اوم ویر سنگھ، گروجوت سنگھ سیٹھی، مہتاب آزاد،بلبیر سینی، اکرام انصاری اور اشونی گرگ کے علاوہ دیگر صحافی موجود رہے۔
Comments are closed.