کرناٹک؛ جۓ شری رام کے جواب میں خاتون نے بلند کی صداۓ تکبیر
شیموگہ _ 22 جنوری ( ذرائع) کرناٹک کے شیموگہ میں پیر کے روز رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون اور کچھ ہندو کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے بعد کچھ منٹوں کے لیے تناؤ کا ماحول رہا۔ٹائمس ناو کی رپورٹ کے مطابق زعفرانی تنظیموں سے وابستہ کارکن ضلع کے ایس این سرکل پر پرساد تیار کر رہے تھے اور ایک برقعہ پوش خاتون اپنے بچے کے ساتھ وہی پر رکی تھی۔ جب وہ رکی تو زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں نے ’’جے سری رام‘‘ کے نعرے لگائے اور جواب میں خاتون نے ’’اللہ اکبر‘‘ کی صدا بلند کی۔
جس پر اچانک کشیدگی پیدا ہوگئی اور شیموگہ پولیس فوری طور پر خاتون کے بچاؤ کے لیے آئی اور اسے دور لے گئی کیونکہ بحث گرم ہونے لگی۔۔ مقامی پولیس نے خاتون کو فوری طور پر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔
Comments are closed.