بانسبیریا AIMS كوچنگ سینٹر کے موک انٹرویو میں شریک امیدواروں کی مغربی بنگال پرائمری تقرری میں شاندار کامیابی

کولکاتا(نمائندہ خصوصی)ضلع ہگلی کے شہر بانسبیریا کے AIMS كوچنگ سینٹر نے پرائمری تقرری 2022 میں نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس کے ذریعہ منعقد کردہ موك انٹرویو میں شرکت کرنے والے 16 امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے مختلف پرائمری اسکولوں میں فائز ہونے کا شرف حاصل کیے جو مختلف علاقوں کے مختلف زبانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کامیاب ہونے والوں میں قمر ضیاء(پارا ٹیچر- 1)، سعید خان غزالی(6)، محد وسیم(58)، آفتاب بن اکبر(73)، افروجہ خاتون (697)، سانتو باگ (917)، سومیتا پال (1043)، راکھی داس (1316)،پیال منڈل (1600)، شت روپا گھوش (1638)، دربا ملک (1939)، امیت کمار گھوش(2052)، اتی دگ (2163)، سومن داس (3757) اور روپا کولے (6656) شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ کوچنگ سینٹر کئی سالوں سے اپنے خدمات انجام دے رہا ہے جس کے مدد سے گزشتہ سال BPSC TRE کے ذریعہ بہار میں کئی امیدوار استاد کی حیثیت سے فائز ہوئے اور ان کے علاوہ کئی اُمیدوار WBTET ، CTET ، WBPSC PRELIMINARY وغیرہ امتحانات میں بھی کامیاب ہوئے ہیں جن کی فہرست وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا پر گردش کرتے رہتے ہیں ۔

Comments are closed.