Baseerat Online News Portal

اتر پردیش: ’حکومت ہر بار سب سے بڑا بجٹ پیش کرتی ہے اور خرچ نہیں کر پاتی‘ اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

اکھلیش یادو نے یوپی اسمبلی میں 5 فروری کو پیش کیے گئے بجٹ 25-2024 پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جتنا بجٹ الاٹ کیا اس پر خرچ کتنا ہوا اس کی جانکاری نہیں دی۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اسمبلی میں بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر بار سب سے بڑا بجٹ پیش کرتی ہے لیکن اسے خرچ نہیں کر پاتی۔ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو یوپی اسمبلی میں 5 فروری کو پیش کیے گئے بجٹ 25-2024 پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے جتنا بجٹ الاٹ کیا، اس پر خرچ کتنا ہوا اس کی جانکاری نہیں دی۔

اکھلیش یادو نے الگ الگ محکموں کو گزشتہ سال الاٹ کیے گئے بجٹ اور اس پر ہوئے خرچ کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ کیا شعر و شاعری سے زمین تک باتیں پہنچ جائے گی۔ جو باتیں میں نے کہی ہے، اس پر کیا کہیں گے۔ ایوان جانے کہ آپ بجٹ کیوں نہیں خرچ کر پا رہے ہو یا آپ جو پروویژن کر رہے ہو، وہ اعداد و شمار غلط ہیں یا جو خرچ کرنے جا رہے ہیں تو وہ اعداد و شمار غلط ہیں۔ بی جے پی کی پالیسی عوام کے لیے نہیں ہے، وہ صرف 10 فیصد خوشحال لوگوں کے لیے ہے۔

اکھلیش یادو نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے تو حکومت کیوں خرچ نہیں کر پاتی ہے، مکمل بجٹ اور جو حقیقی خرچ ہے اس میں فرق کیوں آتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وزیر مالیات جب اپنی بات رکھیں تو یہ بھی بتائیں کہ پچھلی بار جس دن محکموں میں آپ نے جو بجٹ دیا تھا، جو انتظامات کیے تھے، اس کی تفصیلات میں کیا دکھائی دے رہے ہیں۔ آخر کار حکومت خرچ کیوں نہیں کر پا رہی ہے، بجٹ اتنا بڑا ہے تو اس کا خرچ بھی بتائیں۔

اکھلیش یادو نے ایک شعر کے ساتھ اپنی بات ختم کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’شعر ان کے منھ سے ابت اچھے نہیں لگتے، 46 میں 56 کی جو بات کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ یوپی کا بجٹ 7 لاکھ کروڑ روپے کا ہو یا 8 لاکھ کروڑ روپے کا، لیکن سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ ریاست کی 90 فیصد عوام کے لیے کیا ہے۔

Comments are closed.