Baseerat Online News Portal

گیان واپی معاملے میں عدالتی فیصلہ بلدوانی میں پولیس بربریت اور مہرولی مسجد کے انہدام کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا جنتر منتر پر احتجاج

 

 

نئی دہلی: (پریس ریلیز) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) دہلی کی جانب سے پارٹی لیڈر محترمہ شاہین کوثر کی قیادت میں گیان واپی معاملے میں عدالتی فیصلہ، ہلدوانی میں پولیس بربریت اور مہرولی مسجد کے انہدام کے خلاف آج یہاں جنتر منتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی لیڈران نے مظاہرے کے دوران مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو ترک کرنے اور سیکولر ہندستان کو توڑنے کا کام بند کرے اور اقلیتوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ مظاہرے میں یہ مطالبہ بھی رکھا گیا کہ سپریم کورٹ اور حکومت 1991ء کے عبادت گاہ (خصوصی دفعات ایکٹ) کو نافذ کرے جس میں 1947ء سے پہلے موجود کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کو کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں خواتین سمیت ایس ڈی پی آئی دہلی عہدیداران اور کارکنان شریک رہے۔

Comments are closed.