Baseerat Online News Portal

سکسیز اسٹڈی پوائنٹ کے ۱۵طلبہ نے میٹرک امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

 

جالے/دربھنگہ:مقامی بلاک کے گھوگھراہا چوک پر واقع سکسیز اسٹڈی پوائنٹ کے ۱۵ طلبہ نے اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کی جسمیں محمد اسعد ولد اکرام الحق354 محمد عبید ولد صابر حسین327 محمد رضوان ولد ظفیرالحق355 اسعد علی ولد احمد علی 317صائمہ خاتون ولد نسیم انصاری327 خوشنما خاتون ولد محمد مشتاق 357محمدارمان ولدذاکرراعین386 دلکش منصوری334 سمیت ۱۵ طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی والدین نے اپنے بچوں کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہتر مستقبل کی دعائیں کی ہیں
اس موقع پر سکسیز اسٹڈی پوائنٹ کے ڈائریکٹر ماسٹر محمد بلال نے کامیاب ہونے والے سبھی طلبہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتےہوئے کہاکہ میرا مشن ہے کہ طلبہ کو اچھا رزلٹ دیاجائے تاکہ بچے اپنا بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہوں انہوں نے کہاکہ تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکردگی نہ صرف خوشحال اور اطمینان بخش زندگی کی راہ ہموار کرتی ہے بلکہ اس سے سماجی سطح پر انسان کے رتبہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے
اللہ رب العزت ان تمام بچوں کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے، انکو مزید علم کی دولت سے مالامال فرمائے۔ان بچوں کی شاندار کامیابی پر حافظ احمد علی صدر مدرسہ اسلامیہ سہسپور ماسٹر محمد آفاق محمد عثمان عبدالماجد مولانا محمد مشتاق محمد رفیق صاحب حافظ عبدالواحد محمد عفان محمد مظفر محمد اکرام الحق محمد آصف وغیرہ نے نیک خواہشات ییش کی ہے

Comments are closed.