Baseerat Online News Portal

غزہ نسل کشی: جنگ بندی کی قرارداد سے پرہیز غیر انسانی: ایس ڈی پی آئی

ہندوستان کو فلسطینی شہریوں کی پریشانیوں کو ختم کرنے کیلئےء جنگ بندی کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہئے: الیاس محمد تمبے
نئی دہلی (پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل(UNHRC) کی قرارداد پر ووٹنگ سے ہندوستان کی عدم دلچسپی اور حصہ نہ لینا غیر انسانی ہے اور یہ ہندوستانی انسانی اخلاقیات کے خلاف ہے۔ بدمعاش صیہونی ملک ایک طرح کے وحشیانہ انتقام کے ساتھ غزہ کے عام شہریوں بشمول بوڑھوں، خواتین اور بچوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کررہاہے۔ غزہ کے رہنے والوں کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر انسانی امداد مسدود ہے، جس کے نتیجے میں پٹی میں قحط،فاقہ کشی اور بھوک سے اموات ہو رہی ہیں۔ جن میں زیادہ تر شیر خوار اور بچے ہیں۔ صیہونی طاقت اس پٹی میں تقریبا چھ ماہ سے ایک بے مثال نسل کشی کررہے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے خلاف کوئی بھی اقدام غیر انسانی اور وحشیانہ نسل کشی کی توثیق کے مترادف ہے۔ صیہونیوں کو ظلم کوجاری رکھنے سے روکنا چاہئے۔ الیاس محمد تمبے نے اختتام میں کہا کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا مطالبہ ہے کہ ہندوستان کو فلسطینی شہریوں کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہئے۔

Comments are closed.