Baseerat Online News Portal

ہمارا ملک خطرے میں ہے اسے بچانے کیلئے لوک سبھا انتخابات میں صد فی صد ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے: ایس ڈی پی آئی

 

لوک سبھا انتخابات2024 میں ایس ڈی پی آئی کے 17امیدوار میدان میں

نئی دہلی(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کا ماننا ہے کہ ہمار ا ملک خطرے میں ہے لہذا سے بچانے کیلئے لوک سبھا انتخابات میں صد فی صد ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے۔ نیز لوک سبھا انتخابات 2024میں ایس ڈی پی آئی نے ملک کے مختلف ریاستوں میں اپنے17 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ بقیہ لوک سبھا حلقوں میں ایس ڈی پی آئی نے سیکولر پارٹیوں اور امیدواروں کو تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے ریاست تمل ناڈو میں ڈنڈیگل لوک سبھا حلقہ سے ریاستی صدر محمد مبارک کو امیدوار بنایا ہے۔ ریاست آندھر ا پردیش میں ایس ڈی پی آئی نے نندیال لوک سبھا حلقہ سے محمد عطاء اللہ خان اور کرنول لوک سبھا حلقہ سے جہانگیر احمد کو امیدوار بنایا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں پربھنی لوک سبھا حلقہ سے سید ارشاد علی اور ممبئی ساؤتھ سینٹرل لوک سبھا حلقہ سے سعید چودھری ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں دیوس لوک سبھا حلقہ سے ودیا راج مالویہ ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہیں۔ ریاست جھارکھنڈ راج محل لوک سبھا حلقہ سے جنتو سورین ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہیں۔ ریاست گجرات میں نوسری لوک سبھا حلقہ سے قادر محبو ب سید اور پتن لوک سبھا حلقہ سے حافظ مسیح اللہ ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہیں۔ ریاست اتر پردیش میں کیرانہ لوک سبھا حلقہ سے مولانا زاہد اور میرٹھ ہاپور لوک سبھا حلقہ سے عابد حسین اور لکھنو سے محمد احمد ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں مرشد آباد لوک سبھا حلقہ سے تائید الاسلام، جنگی پور لوک سبھا حلقہ سے محمد شہاب الدین،کولکاتہ دکشن سے محترمہ یاسمین اسلام، بہرام پور لوک سبھا حلقہ سے رونا لیلی اور مالدہ دکشن سے محمد شاہ نواز ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہیں۔

Comments are closed.