Baseerat Online News Portal

پیغامِ عید یہ ہے کہ آپس میں امن و محبّت کی فضا کو عام کیا جائے: مولانا الیاس خان فلاحی

 

جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کی جانب سے عید ملن پروگرام کا اسلام جمخانہ میں کامیاب انعقاد —– عمائدین شہر، دانش وران ،صحافیوں اور غیرملّی وملّی شخصیات نے کی شرکت
اسلام جمخانہ ممبئی : 20 اپریل (نمائندہ خصوصی)

جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو نے عید الفطر کی مناسبت سے برادرانِ وطن اور ملّی برادران میں باہمی اُلفت و قربت کے تئیں عید ملن کی تقریب کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام 20 اپریل شام 7:30 بجے سے اسلام جمخانہ میں منعقد کیا گیا۔گیٹ ٹوگیدر کا آغاز قرآنِ مجید کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا، پھر شاکر شیخ (سیکریٹری شہر، جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو) نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔ شہر کی معروف نامی گرامی شخصیات نے اس اہم نشست میں شرکت کی۔ اس گیٹ ٹوگیدر کا خاص مقصد عید کا پیغامِ انسانیت و محبت تمام تک پہنچانا تھا جسے مقررین نے بخوبی انجام دیا۔ آپسی بھائی چارہ ، سماج کو بہتر بنانے کی خاطر مل جل کر کیے جانے والے کاموں کو منضبط طریقے سے کیے جانے پر بات ہوئی۔ سماج میں پھیلنے والی برائیوں کو مل جل کر ختم کرنے کی حکمتِ عملیوں پر بھی بات کی گئی۔
مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف لائے الیاس خان فلاحی (امیرِ حلقہ، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا) نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس ملک کی بہتر تعمیر میں ہر بھارتی کو نمایاں رول انجام دینا ہے ۔ اسی طرح پیار، مُحبت اور یگانگت سے دلوں کی دوریوں کو مٹا کر اُلفت و ایثار کے پیغام کو عام کرنا ہے۔قرآن مجید تمام انسانیت کے لیے بھیجی گئی ہے۔اس کا ہر ایک پیغام انسانیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔شرکا میں ڈاکٹر منگیش دا، ڈاکٹر انیل چترویدی ،ڈاکٹر راہولہ بودھی، ڈاکٹر راوی کمار سٹیفن،بھانتے امل رتن،بھانتے شیل بودھی،
بابا ستیانام داس،الیاس خان فلاحی، ابو عاصم اعظمی ، حسین دلوائی،شیاما ایّر، کرشنا اگراول، وشمبر،اسٹینلی فرناندیز، عظمیٰ ناہید،مہوش روحانی، دھنرج تھورات ، روبن مسکرانہاس ، مہتا صاحب،ورش وِدیا ویلاس، منالی گوالی،
امول مدام، ایم اعجاز کشمیری، انیل گلگالے، منوج مارچنڈے،
وکیل راکیش راٹھوڈ، وغیرہ موجود تھے ۔ تقریب میں کم و بیش 400 افراد نے شرکت کی۔
جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کی اس عید ملن کی سرگرمی کو شرکت فرمانے والے تمام ہی دانشوران و عمائدین شہر نے خوب سراہا۔ یقین دہانی کارروائی کہ جب جب اس قسم کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی رہےگی ،ہم تمام لازمی طور پر اُس میں شرکت کریں گے۔
شاکر شیخ ( سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو) نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور مظفّر انصاری نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ اختتام پر تمام شرکا کو عشائیے اور شیر خورمہ سے نوش کروایا گیا۔

Comments are closed.