Baseerat Online News Portal

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر، پروفیسر نعیمہ گلریز بنی نئی وی سی

 

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پروفیسر نعیمہ گلریز کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ اس طرح مسلم یونیورسٹی کو اپنی تاریخ کی پہلی خاتون وائس چانسلر مل گئیں -اس بات کا پہلے ہی اظہار کیا گیا تھا کہ خاتون ہونے کی وجہ سے ان کو موقع مل سکتا ہے۔

پروفیسر نعیمہ گلریز، جنہوں نے جولائی 2014 میں وومن کالج کے پرنسپل کے طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل شعبہ نفسیات کی پروفیسر اور چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ نیشنل یونیورسٹی آف روانڈا، سنٹرل افریقہ میں بھی پڑھا چکی ہیں ۔ انہوں نے پولیٹیکل سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، انہوں نے سنٹر فار دی اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز، دہلی میں بھی کام کیا، اور اے ایم یو کے شعبہ نفسیات میں یو جی سی کے معاون خصوصی اسسٹنس پروگرام برائے روحانی نفسیات کی ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کیا۔

پروفیسر نعیمہ نے چھ کتابیں تصنیف، شریک تصنیف اور تدوین کی ہیں اور قومی اور بین الاقوامی شہرت کے جرائد میں بہت سے مقالے شائع ہوئے ہیں۔ 15 پی ایچ ڈی کی نگرانی کی ہے۔

ماہرتعلیم کے علاوہ پروفیسرنعیمہ گلریز کو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے اندرا گاندھی ہال میں پرووسٹ اور عبداللہ ہال میں دو مرتبہ یہ خدمات انجام دیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر، رہائشی کوچنگ اکیڈمی اور اے ایم یو کے ڈپٹی پراکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ دو بار وومن کالج اسٹوڈنٹ یونین کے لیے منتخب ہوئیں۔ عبداللہ ہال اور سروجنی نائیڈو ہال دونوں کی ادبی سکریٹری اور سینئر ہال مانیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ انہیں پاپا میاں پدم بھوشن بہترین لڑکی کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، ان کے نام کی شمولیت پر علی گڑھ کے علاوہ کئی دیگر حلقوں نے اعتراض کیا تھا ان کے شوہر اس سے قبل کارگزار وی سی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔

Comments are closed.