Baseerat Online News Portal

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

ممبئی24؍اپریل
جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کااظہارکرتےہوئے
مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر)نےکہاکہ مولانا ایک تاریخی خانوادہ کے بلندپایہ عالم دین، صف اول کےملیّ رہنما ،مدح صحابہ کے سپہ سالار اورعالمی شہرت کےحامل خطیب و مناظر تھے،ان کی وفات ملت کاایک عظیم خسارہ ہے۔
مولانا مسعود احمد حسامی نےکہاکہ آپ فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ اور جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کے دور صدارت میں طویل عرصے تک جمعیۃ علماءہندکےناظم عمومی رہے، پچھلے ایک ٹرم سے پیرانہ سالی کے سبب نائب صدر کے عہدے پر فائز کئے گئے ۔
مولانا مرحوم جمعیۃ علماء ہند کی ایک تاریخ تھے، امام اہل سنت مولاناعبدالشکورفاروقی کےحفیداورمناظراسلام مولاناعبدالسلام فاروقی کےجانشین اوران کی روایتوں کےامین وپاسبان کی حیثیت سے مولانا مرحوم لکھنؤ میں متعارف تھے ۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نےکہاکہ مولانافاروقی اس عہدکےممتازملیّ قائدتھے، دین وشریعت،علم ودیانت اورفکروبصیرت کےگہرےامتزاج سےحالات کوپہچاننےکی صلاحیت رکھتےتھے۔
مولاناحلیم اللہ قاسمی نےکہاکہ ان کی زندگی کامشن حضرات صحابہؓ کےفضائل ومناقب کاتذکرہ تھا، وہ ادارہ دارالمبلغین کےمہتمم،دارالعلوم دیوبند اورندوة العلماء کی شوری کےمعززرکن اور بہت سارے مدارس کے سرپرست تھے۔
اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی تمام خدمات کو شرف قبولیت سے نواز کر جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،ان کی بال بال مغفرت فرمائے ،درجات کو بلند فرمائے،جمعیۃعلماء ہند ، دیگر تنظیموں و مدارس اور ملت اسلامیہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔آمین
ائمہ مساجد،ذمہ داران مدارس،متعلقین ،محبین ،جماعتی احباب اور عامۃ المسلمین سےمولانا مرحوم کے بلندی درجات اور ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست ہے ۔

Comments are closed.