Baseerat Online News Portal

مرکز المعارف ممبئی میں تعلیم کا آغاز

 

ممبئی : 25 مارچ / پریس ریلیز

 

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ممبئی گزشتہ تین دہائیوں سے علماء کرام کو انگریزی زبان وادب کی تعلیم اور شخصیت سازی میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے اور یہاں کے تربیت یافتہ فضلاء ملک عزیز کے علاوہ درجنوں دیگر ممالک میں عظیم اور قابلِ تقلید امور انجام دے رہے ہیں ۔ ملک کے متعد مدارس، اسکول، سماجی تنظیموں اور یونیورسٹیوں کے اندر تعلیمی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الحمدللہ اب تک تقریبا بیس جماعتیں فارغ ہوچکی ہیں۔

 

گذشتہ کل بدھ کے روز ٢٤ اپریل ٢٠٢٤ کو مغرب بعد تعارفی پروگرام کے ساتھ نئی جماعت کی تعلیم کا آغازکیاگیا۔ پروگرام میں طلبہ، اساتذہ و ذمہ داران کے ساتھ ساتھ مرکز المعارف کے محبین اور ممبئی کے سرکردہ شخصیات بطورِ مہمانان شامل رہے۔

 

پروگرام کی نظامت مرکز المعارف کے سینئر استاد مولانا محمّد اسلم جاوید قاسمی نےکی، آپ نے مرکز المعارف کا تعارف کرانےکے بعد پروگرام میں موجود مرکزالمعارف کے اراکین اور مہمانوں کا مختصر تعارف بھی کرایا نیز ادارے کے بانی حضرت مولانامحمد بدرالدین اجمل قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کا پرجوش استقبال کیا۔ اس کے بعد طلباء نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا ، پھر مرکزالمعارف کے استاذ مفتی جسیم الدین قاسمی نے موجودہ دور میں اشاعت دین کے لئے انگریزی زبان کی اہمیت اورزندگی میں کامیابی پانے کے لئے محنت اور وقت کا صحیح استعمال کے تعلق سے طلبہ کو نصیحت کی۔

 

پروگرام میں موجود دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے معزز رکن جناب حافظ اقبال چوناوالا نےبھی نئے طلبہ کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کیا اور قیمتی نصیحتیں کیں۔ مرکز المعارف کے برانچ انچارج مولانا محمّد عتیق الرحمان قاسمی نے اپنی بات کے ساتھ ادارہ کے ٢٤ گھنٹے کے نظام الاوقات بتائی نیز یہ بھی فرمایا کہ کس اس کی پابندی کرنی ہے۔

 

واضح رہے کہ مرکز المعارف کے ڈائیریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی ان دنوں انتخابی سفر پر آسام میں ہیں،جسکی وجہ سے پروگرام میں وہ شریک نہیں رہے۔ پروگرام کے شرکاء میں مولانا جمیل احمد قاسمی، مولانا محمّد توقیر رحمانی، جعفر خان، عبداللہ شیخ، مولانا منور مظاہری، احمد حسین، شمیم الدین وغیرہ تھے۔ مرکز المعارف مسجد کے امام مولانا محمّد شاہد قاسمی صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Comments are closed.