Baseerat Online News Portal

مدھوبنی عازمینِ حج کے لیے تربیتی پروگرام ٣٠/اپریل کو عازمین حج اپنے ساتھ اسٹامپ سائز فوٹو اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی ضرور ساتھ لائیں

پریس ریلیز /مدھوبنی

 

حج اسلام کا اہم رکن ہے جو صاحب حیثیت مسلمانوں پر فرض ہے، حج و عمرہ کا سفر بڑی سعادت والا سفر ہے، حج و عمرہ پر جانے والے کی دعائیں قبول ہوتی ہیں،  یہاں تک کہ حج یا عمرہ پر جانے والوں سے دعا کی درخواست کرنا بھی حدیث سے ثابت ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” ”جس شخص نے اللہ کے لیے حج کیا اور اس نے (اس دوران) فحش کام اور گناہ نہیں کیا ؛ تو وہ (حج کے بعد گناہوں سے پاک ہوکر اپنے گھراس طرح) لوٹتا ہے جیسا کہ اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو۔ اس طرح کے بے شمار فضائل حج کے بیان کیے گئے ہیں؛ اس لیے حج پوری بیداری کے ساتھ مسائل سیکھ کر کرنا چاہئے ۔ مذکورہ باتیں مفتی محمد امداداللّٰہ قاسمی قاضی شریعت مدھوبنی نے پریس ریلیز میں کہا ، انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے حج سے متعلق تربیتی پروگرام ٣٠/اپریل بروز منگل 9/بجے دن سے عصر تک شہر مدھوبنی سے متصل جامع مسجد(قاضی صاحب والی مسجد) دکھنواری محلہ گواپوکھر بھوارہ مدھوبنی میں منعقد کیا جائے گا جس میں مقتدر علمائے کرام عازمین حج کو سفر حج 2024سے متعلق تمام جانکاری دیں گے، بالخصوص حج و عمرہ کی فضیلت و اہمیت ، حج و عمرہ کی ادائیگی کا مکمل مسنون طریقہ کار، حج کے دوران لاعلمی کے سبب ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اہم احتیاطی تدابیر اور حفظان صحت کے تعلق سے ضروری ہدایات پر مشتمل تفصیلات تجربات کی روشنی میں بتائیں گے۔

ضلع کے تمام عازمین حج سے اس اہم تربیتی پروگرام میں وقت مقررہ پر شرکت کی اپیل کی جاتی ہے اور گزارش کی جاتی ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے لیے اسٹامپ سائز فوٹو اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اپنے ساتھ ضرور لائیں۔ تربیتی پروگرام سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں:

94306 30640

62011 88972

9709776795

9471841534

Comments are closed.