آج شام ختم ہوگا انتخابی تشہیر ” پی ایم مودی شام کے اوقات کنیاکماری پہنچیں گے

نئی دہلی (ذرائع) عام انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کی مہم آج شام تھم جائے گی۔ ملک بھر میں بھرپور انتخابی مہم چلا کر ووٹروں کا آشیرواد لے چکے مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے سینئر رہنما اورسب سے بڑے اسٹار کیمپینر وزیر اعظم نریندر مودی آج شام کنیا کماری پہنچیں گے۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر کنیا کماری میں وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے پروگرام کو شیئر کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اس بار عام انتخابات میں 400 پار کے اپنے عزم کو حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بھرپور مہم چلا کر ووٹروں کا آشیرواد لیا ہے۔ وہ پنجاب کے ہوشیار پور میں ووٹروں سے آشیرواد لینے کے بعد کنیا کماری کے لیے روانہ ہوں گے۔ بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق وزیر اعظم مودی آج شام 5.15 بجے تمل ناڈو کے کنیا کماری میں بھگوان کی پوجا کریں گے۔
کنیا کماری میں وزیر اعظم بھگوتی اماں مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ یہاں وزیر اعظم اسمارک راک میموریل میں دھیان (مراقبہ) کریں گے۔ وہ آج شام سے یکم جون کی شام تک دھیان منڈپم میں دھیان کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں سوامی وویکانند نے ملک گیر دورے کے بعد تین دن تک دھیان کیا تھا۔ یہیں انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب دیکھا تھا۔ اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران وویکانند نے عام لوگوں کی تکالیف، درد، غربت، عزت نفس اور تعلیم کی کمی کو قریب سے جانا تھا۔
وویکانند 24 دسمبر 1892 کو تیراکی کرتے ہوئے ساحل سے تقریباً 500 میٹر دور واقع چٹان پر پہنچے تھے۔ انہوں نے 25 سے 27 دسمبر تک اس چٹان پر دھیان کیا تھا۔ انہوں نے یہاں ہندوستان کے مستقبل کے لئے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب دیکھا تھا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں انہوں نے مادر ہند کے درشن کیے تھے۔ اسی جگہ پر انہوں نے اپنی باقی زندگی لوگوں کے لیے وقف کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ وویکانند چٹان پر وویکانند میموریل کی تعمیر کے لیے طویل جدوجہد کی گئی۔ ایکناتھ راناڈے نے اس میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
Comments are closed.