اسدالدین اویسی کو سبقت۔ بی جے پی اور کانگریس کے امیدوار پیچھے
حیدرآباد۔ مجلس کے مضبوط گڑھ حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر مجلس جیت کی سمت گامزن ہے۔بیرسٹر اسد الدین اویسی مسلسل پانچویں مرتبہ حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد سے مقابلہ کررہے ہیں اور وہ سبقت بنایے ہوئے ہیں۔بیرسٹر اسد الدین اویسی فی الحال 66 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے آگے چل رہے ہیں
اس مرتبہ بی جے پی نے صدرمجلس کے خلاف مادھوی لتا کو میدان میں اتارا جبکہ محمد ولی اللہ سمیر نے کانگریس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ حیدرآباد مجلس اتحاد المسلمین کا مضبوط قلعہ ہے۔ اسد الدین اویسی 2004 سے لوک سبھا میں حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں۔
انھوں نے 2019 کے انتخابات تقریباً تین لاکھ ووٹوں کے فرق سے بی جے پی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔
Comments are closed.