Baseerat Online News Portal

اترپردیش میں بی جے پی کو لگا جھٹکہ۔ بہار میں یونائیٹڈ جنتا دل آگے: جانیے اور کون کہاں سے آگے ہے۔

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش سخت مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔ بی جے پی زیراقتدارریاست اترپردیش میں بی جے پی 35سیٹوں پر آگے ہے، سماج وادی پارٹی 34 سیٹوں پر آگے ہے۔ کانگریس 7 سیٹوں پر، راشٹریہ لوک دل 1 سیٹ پر اور دیگر ایک سیٹ پر آگے ہے۔

ان نتائج کے پیش نظر یہ کہنا مشکل ہے کہ اتر پردیش میں کس پارٹی کو اکثریت ملے گی۔ دوسری جانب این ڈی اے اتحاد بہار میں طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اتحاد میں شامل یونائیٹڈ جنتا دل پارٹی 14 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی 12 سیٹوں پر آگے ہے

جب کہ لوک جن شکتی پارٹی 5 سیٹوں پر آگے ہے۔ ساتھ ہی آر جے ڈی 3 سیٹوں پر، کانگریس 1 سیٹ پر اور بائیں بازو کی پارٹیاں 2 سیٹوں پر آگے ہے۔

Comments are closed.