جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے ایک وفد کا فساد زدہ مقام گزاپور ( ضلع کولہاپور) کا دورہ

 

ممبئی (پریس ریلیز)

کولہاپور ضلع کے وشال گڑھ میں 14 جولائی 2024 کو تجاوزات (अतिक्रमण) ہٹانے کے نام پر گزاپور کی ‘مسلم واڑی’ بستی میں شر پسندوں نے مسلمانوں کی املاک و عبادت گاہ کو نقصان پہنچایا ہے۔

 

اسی مناسبت سے 19 جولائی 2024 بروز جمعہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے وفد نے اس علاقے کے پرانت آفیسر سے بات کی اور گزاپور میں فسادزدہ علاقہ میں مسجد کے ذمہ داران اور متاثرین سے ملاقاتیں کی، انہیں دلاسہ دیا اور ہمت بندھائی۔

جن مکانات، دکانوں، ہوٹل و 4 وھیلرز و موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا ہے، ان کا جائزہ لیا۔

فی الحال کرفیو جاری ہے اس لیے سروے نہیں ہوسکا۔

ان شاء الله چند روز بعد متاثرین کا مکمل سروے کر باز آبادکاری کا کام شروع کیا جائے گا۔

الحمدللہ اب حالات مستحکم ہیں۔

مسجد کی صفائی کر کے جمعہ کے موقع سے نمازیں باقاعدہ ادا کی جارہی ہیں۔

جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر نے فساد زدگان کے لیے ریلیف ورک اور فوری بنیادی اشیاء کی فراہمی پر کام شروع کردیا ہے۔

ان شاء اللہ جلد ہی بازآبادکاری کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

جماعت کے اس وفد میں محمدمظہر فاروق، ندیم صدیقی، اسماعیل شیخ، اشفاق پٹھان اور نہال شیخ شامل تھے۔

Comments are closed.