مظفر پور جیل روڈ پر اٹاریہ ہیلتھ کیئر سینٹر کی شاندار افتتاحی تقریب
مظفرپور (پریس ریلیز) اٹاریہ ہیلتھ کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب شہر کے ایم ایل اے محترم عالی جناب وجیندر چودھری ۔ چیئرمین آرڈی جی میڈیکل کالج اور سابق وزیر عزت مآب سریش شرما کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر کیا گیا ۔
جس میں مرکزی مدرسہ مارڈنائیزیشن ایجوکیشن کے چیئرمین حاجی محمد پرویز صدیقی ۔ جے ڈی یو اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر نوشاد احمد ۔ جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری تبریز صدیقی ۔ اور وارڈ کاونسلر ماجد حسین اور دیگر معزز مہمانان اور سماجی کارکنوں نے نے شرکت کی اور اس نئے اور جدید ہاسپیٹل کے افتتاحی تقریب کو یادگار بنایا۔
اس افتتاحی تقریب کے موقع پر اٹاریہ ہیلتھ کیئر سینٹر کی معروف و مشہور گائناکالوجسٹ خصوصاً بانجھ پن کی ماہر محترمہ ڈاکٹر طلعت جہاں نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہاسپیٹل میں جہاں ہرطرح کی طبی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی وہیں سماج کے تمام غریب وکمزور خواتین کا علاج ان شاءاللہ مفت کیا جائیگا ۔ خاص طور سے وہ تمام امراض نسوانی ۔ نارمل ڈیلیوری ۔ سیزیرین ڈیلیوری ۔ رحم کے گانٹھوں ۔ رحم کے کینسر اور خواتین سے متعلق وہ تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہوگا جس سے عام طور خواتین مشکلات کا شکار رہتی ہیں ان تمام کا علاج پوری ایمان داری ۔ تندہی ۔ پوری رعایت اور پورے احتیاطی تدابیر کے ساتھ انجام دی جائیں گی ۔
اس موقع پر سابق وزیر اور چیئرمین آرڈی جی میڈیکل کالج جناب سریش شرما نے کہا کہ شہر میں اس طرح کی دیکھ بھال خصوصاً خواتین کے لئے ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام یہ پورے سماج کے لئے اور خصوصی طور پر غریب وکمزور خواتین کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہوگا اور ہر طبقے کی خواتین اس ہاسپیٹل سے مستفید ہو ہ گی اور ڈاکٹر صاحبہ کا یہ کام پورے اضلاع میں بیٹیوں کی شان میں اضافہ کا باعث بنے گا ۔
اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اور شہر مظفر پور کے ایم ایل اے عزت مآب جناب وجیندر چودھری صاحب نے اٹاریہ ہیلتھ کیئر سینٹر کے بانی ان کے قائمین اور ڈاکٹر س کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے اسمبلی حلقے میں اس طرح کے ہیلتھ کیئر سینٹر کے کھلنے سے بڑی خوشی ومسرت ہورہی ہے اور مجھے بہت زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ یہ اہم کام سماج کے نوجوانوں کے ہاتھوں انجام دیا جارہا ہے ۔ جس میں مرد وخواتین دونوں شانہ بشانہ شامل ہیں ۔ اس لئے قابل مبارکباد ہیں یہ سب لوگ ۔ ہمیں ان کا ہرطرح سے تعاون کرنا چاہیئے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔
مرکزی مدرسہ مارڈنائیزیشن ایجوکیشن کے چیئرمین الحاج محمد پرویز صدیقی علیگ نے اس موقع پر تمام آئے ہوئے مہمانان گرامی اور معزز عوام وخواص اور عمائدین شہر کو یہ یقین دہانی کرائی کہ یہ اٹاریہ ہیلتھ کیئر سینٹر صرف مظفرپور ہی نہیں بلکہ پورے صوبہ بہار میں صحت وعافیت اور تندرستی کے میدان میں بے مثال اور بے لوث خدمت انجام دے گا ان شاءاللہ ۔ صرف آپ لوگوں سے دعا اور نیک خواہشات کی درخواست ہے ۔
Comments are closed.