Baseerat Online News Portal

دارالعلوم سبیل الفلاح جالے میں شاہین گروپ کے کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

 

جالے (نمائندہ خصوصی) علاقے کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کےمسجد عابدین میں شاہیں گروپ کے طلبہ کے لئے ایک روایتی تقریب منعقد کرکے "شاہین "کےکامیاب طلبہ کے درمیان انعام تقسیم کیا گیا ، امتحان دوسمسٹر میں لیا گیا سمسٹر اول اور سمسٹر دوم میں جن طلبہ نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی انہیں قیمتی انعامات معززمہمانوں کے ہاتھوں دیا گیا ،ساتھ ہی ان کامیاب بچوں کو مولانا محمد اسلم سبیلی صاحب کی جانب سے نقد انعام بھی دیا گیا ، سمسٹر اول میں حافظ معظم کو اول انعام حافظ محمد سفیان کے ہاتھوں دوم انعام حافظ محمد تابش کو مولانا محمد عباس قاسمی کے ہاتھوں، سوم انعام حافظ محمد صبغت اللہ کو الحاج مولانا مظفر احسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کے ہاتھوں، جب کہ سمسٹر دوم میں اول انعام حافظ معظم کو ، مفتی نصیرالدین قاسمی کے ہاتھوں ، دوم انعام محمد عفان کو مولانا محمد اسلم سبیلی کے ہاتھوں اور سوم انعام صبغت اللہ کو مولانا اشفاق ندوی اور ماسٹر سمیر صاحب کے ہاتھوں دیا گیا ،

اس موقع پر مولانا مظفراحسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے نےاپنے مختصر خطاب کے دوران شاہین گروپ کے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ دراصل شاہین گروپ کا مقصد ان ذہین اور حافظ طلبہ کو ان بلندیوں تک پہنچانا ہے جس کا خواب ہر ایک فرد اپنی زندگی میں دیکھتا ہے ،لیکن سہولتوں اور بہتر رہنمائی نہیں ہونے وجہ کر طلبہ اپنی کامیاب زندگی کے جنگ کو نہیں جیت پاتا ہے ،لیکن اس وقت شاہین گروپ بیدر کے یہی وجہ ہیکہ اس کے ذریعہ مرتب نصاب بہتر مستقبل کی ضمانت دیتا ہے ،مولانا رحمانی نے کہا کہ اب تک جہاں بھی اس طرح کی کوشش کی گئی ہے وہاں یہ اپنی کوشش میں کامیاب ہے ،حقیقت یہ ہیکہ اس ادارے کے بانی وناظم فقیہ عصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے شاہین کے اس بامقصد پروگرام کو اپنے قائم کردہ ادارہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے میں لاکر علاقے کے لوگوں پر بڑا احسان کیا ہے ،مولانا رحمانی نے کہا کہ بہت جلد اس علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کا نظم شاہین گروپ کے حوالے سے کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے ،مولانا مفتی عامر مظہری ناظم تعلیمات دارالعلوم سبیل الفلاح جالے نے اپنے تاثرات کا نمائندہ سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہیں اور کوشش کی جارہی ہیکہ ہم اپنی کامیابی کے رفتار کو اور تیز سے تیز تر کریں ،اس شعبے کے استاد مولانا اشفاق ندوی اور ماسٹر سمیر صاحب نے کہا کہ ہمیں ان بچوں کے پڑھانے میں ذرہ برابر بھی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے اس لئے کہ یہ تمام طلبہ نہایت ہی ذہین وفطین ہیں اور اس کی وجہ یہ ہیکہ یہ سب حافظ قرآن ہیں ،ماسٹر سمیر صاحب نے بتایا کہ حساب کے سبجیکٹ میں اکثر طلبہ 90/فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرتے ہیں ،سمسٹر اول اور دوم میں اول پوزیشن لانے والے حافظ معظم سلمہ 100/فیصد نمبر لانے میں ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں، مولانا محمد عفان قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے قاری محمد نعمت اللہ اور حافظ وقاری جناب ریاض صاحب نے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال اور شکریہ ادا کیا ،مولانا محمد عباس قاسمی صاحب کی دعا پر یہ روایتی پروگرام اختتام کو پہونچا.

Comments are closed.