مدرسہ مظاہر علوم (وقف) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس قابل تعریف فیصلے کے ساتھ اختتام پذیر جدید تقررات، اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں میں ۴۰؍فیصد کا اضافہ 

 

سہارنپور: (پریس ریلیز)

۲۷؍ صفر المظفر ۱۴۴۶ھ مطابق ۲؍ ستمبر ۲۰۲۴ء دو شنبہ کو مدرسہ مظاہر علوم (وقف) سہارنپور کے ناظم و متولی مولانا محمد سعیدی کی دعوت پر مہمان خانہ میں مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا مفتی نذر توحید کی صدارت میں ہوا، اس مجلس میں مدرسہ کے اوقاف اور شعبۂ جائیداد کی رپورٹ پر غور وفکر کیا گیا، اس کے علاوہ تمام دفاتر کی تفصیلی رپورٹیں پیش ہوئیں، معزز اراکینِ شوریٰ نے اپنے اطمینان و مسرت کا اظہار کیا۔

بہت سے حضرات کی ترقیات کے علاوہ جدید تقررات بھی عمل میں آئے، اسی کے ساتھ شعبۂ تعمیرات کی رپورٹ بھی سنی گئی، مجلسِ شوریٰ نے تمام اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں میں ۴۰؍ فیصد کا خوشگوار اضافہ کیا۔

ماضی قریب میں مولانا مفتی شکیل احمد قاسمی سیتاپوری، مدرسہ کے صدر مدرس مولانا محمد یعقوب شمسی سہارنپوری اور بدرالزماں الہ آبادی (برادرِ خرد مولانا قمرالزماں صاحب الہ آبادی)کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور تعزیتی قرارداد منظور ہوئی۔

شرکت کرنے والے اراکینِ شوریٰ میں بنگلور سے مولانا شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی و ڈاکٹر مولانا سید محمد افضل حسین قاسمی، چترا سے مولانا مفتی نذر توحید مظاہری، اندور سے مولانا قاضی ابو ریحان ندوی، خانقاہ رائے پور سے الحاج عتیق احمد، خانقاہ بوڑیہ کے الحاج حافظ پیرجی حسین احمد نے شرکت کی۔

پیر جی حافظ حسین احمد بوڑیوی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی علالت کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے، ان کے لئے بھی صحت و درازی عمر کی دعا کی گئی۔

Comments are closed.