تحقیقی خاکہ, (ریسرچ سنوپسس)کی تیاری کے مراحل "پر اردو کارواں کی جانب رہنمائی لکچرر کا انعقاد
اردو کارواں اور مائنڈن ان موشن فاونڈیشن کی انفرادی پیشکش

ممبئی 17 اکتوبر :اردو کارواں ممبئی ،اورنگ آباد باشتراک مائنڈس ان موشن فاؤنڈیشن کی جانب سے آن لائن رہنمائی لکچرر کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مرہٹواڑا یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر سید اظہرالدین مہمان مقرر کی حیثیت سے موجود تھے ، جنہوں نے انہایت بہترین انداز میں ،مسلسل دو گھنٹے طلباء کی رہنمائی فرمائی ۔ لکچر جامع،دلکش اور مکمل معلومات پر مبنی رہا ۔ریاست مہاراشٹر کئی شہروں سے تقریباً 80 سے زائدطلباءجن میں پی۔جی، اسٹوڈنٹس ،اساتذہ،پی۔ایچ ڈی کے خواہشمند طلباء،اسکالرز نے
ورکشاپ کی ضرورت اور افادیت و اہمیت کو سمجھا اور اس میں شرکت کی۔ ۔دوگھنٹے تک مسلسل شرکاء دلجمعی سے سنتے رہےاور ورکشاپ سے مستفید ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر اظہرالدین نے تحقیق اور تسوید کے مراحل اور نکات کو باریک بینی سے زیر بحث لا کر عام فہم مثالوں سے وضاحت کی۔آپ نے اپنے مضمون پر دسترس ،عبور اور عمیق مطالعہ سے طلباء کی تفہیم آسانی سے کی جس کو تمام شرکاء نے خوب سراہا ۔اس موقع پر اردو کارواں کے صدر فرید احمد خاں اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوۓ مہمان مقرر کو ایک خشک مگر منفرد موضوع کو بہترین انداز میں پیش کر نے پر مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔،عبدالباسط صدیقی
ڈائریکٹر مائنڈس ان موشن فاونڈیشن اردو کارواں اورنگ آباد کے محمدعرفان خان سوداگر ،راشدہ کوثر ،شیخ نفیسہ غلام جیلانی ،ڈاکٹر افروزہ خاتون اور اردو کاروں کی پوری ٹیم نے ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ نظامتِ کے فرئض شیخ عبدالصمد نے بحسن خوبی انجام دیا۔اردو کارواں ممبئی کے مجلس عاملہ کے کئی اہم اراکین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور استفادہ کیا۔
Comments are closed.