راجستھان کے معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مولانا حسن محمود قاسمی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن منتخب

 

بنگلور (پریس ریلیز) راجستھان کے معروف عالم دین، دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ اور جامعہ اسلامیہ برکات العلوم کھیروا ضلع سیکر راجستھان کے بانی و مہتمم مولانا حسن محمود قاسمی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا رکن منتخب کیا گیا، یہ انتخاب بنگلور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے انتیسویں اجلاس میں کیا گیا، مولانا حسن محمود قاسمی صوبہ راجستھان کے ایک معروف، فعال اور متحرک عالم دین ہیں، وہ راجستھان کی معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ برکات العلوم کھیروا ضلع سیکر راجستھان کے بانی و ناظم ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے معزز رکن بھی ہیں، جامعہ اسلامیہ برکات العلوم کھیروا کا سنگ بنیاد سن 1992 میں عارف باللہ حضرت مولانا قاری صدیق باندوی رحمۃ اللہ علیہ نے رکھی تھی، اس وقت جامعہ اسلامیہ برکات العلوم کھیروا کو راجستھان میں مرکزی ادارہ ہونے کا شرف حاصل ہے، ملک کے اکابر علماء جامعہ برکات العلوم کھیروا میں تشریف لاتے رہتے ہیں اور جامعہ کی خدمات کو سراہتے ہیں، جامعہ برکات العلوم کا فیض پورے ملک میں جاری و ساری ہے،مولانا حسن محمود قاسمی کا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا رکن منتخب ہونا راجستھان میں بورڈ کے کاموں میں مزید فعالیت کا باعث ہوگا انشاء اللہ اور راجستھان میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جڑیں مزید مضبوط ہوں گی.

Comments are closed.