حفاظ کرام کا بڑا بلند و عظیم مرتبہ ہے
مدرسہ ریاض العلوم میں حفاظ کی دستار بندی کے موقع پر منعقد جلسہ میں مفتی سید عفان منصورپوری کا خطاب
دیوبند،11؍ جنوری(سمیر چودھری؍بی این ایس)
محلہ پٹھانپورہ ریتی چوک پرواقع مدرسہ عربیہ ریاض العلوم جامع مسجدمغلوں والی دیوبند میں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیاگیا۔ جس کا آغاز قاری اقرار احمد بجنوری استاذ دارالعلوم دیوبند کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا جبکہ نعت نبی قاری محمد شعیب گنج مراد آبادی نے پیش کی۔ اس موقع پر قاری جمشید علی استاذ دارالعلوم دیوبندسات حفاظ کرام کا قرآن کریم مکمل کرایا اور ان کی دستار بندی کی گئی۔ اس سال حفظ کرنے والے بچوں میں محمدعفان ابن دلشاد،محمد شان ابن شاہد،محمدطیب ابن شان احمد، محمدعمر ابن محمدنفیس، محمد علی ابن مہر دین، محمد عظیم ابن محمد افضال، محمدکیف ابن محمد ہیں۔نظامت کے فرائض مفتی خادم حسین قاسمی ناظم تعلیما ت مدرسہ ہذا نے انجام دیئے۔ اس اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے مشہور عالم دین مولانا مفتی سید عفان منصوری پوری نے کہا کہ قرآن کریم ایک عظیم دولت ہے، جس قرآن کریم کے اندر دنیاء اور آخرت کے ہر پہلو میںکامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ حافظ قرآن کا درجہ اور مقام بہت بلند ہے، قرآن کریم کا فرمان ہے تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کریم کو سیکھے اور سکھائے۔ مفتی عفان منصورپوری نے حفاظ کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ قرآن کریم پڑھنے کامعمول بنائیںاور ہر گز اس میں غفلت نہ برتیں۔ قرآن کریم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مولانا موصوف نے کہاکہ روز قیامت میں قرآن کریم پڑھنے والے سے کہا جائے گا کہ قرآن پڑھتا جا اور جنت کی منزلیں چڑھتا جااور اس طرح ترتیل سے پڑھ جس طرح دنیا میںپڑھتا تھا، بس جنت میں تیراٹھکانہ وہاں ہوگا جہاں توآخری آیت پڑھے گا۔مفتی موصوف نے مبارک بادی کے مستحق ہیں وہ طلبہ عزیز جنھوں نے قرآن کریم مکمل کیا پوری ملت اسلامیہ کو قرآن کریم پر عمل کرنا چاہئے اور ترقیات سے ہمکنار ہونے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ مفتی عفان نے بتایا کہ شادی بیاہ کے اندر بے جا اسراف فضول خرچی سے بچنا چاہئے اور نشے کوچھوڑ کر حلال کمائی پر لگنا چاہئے۔ مفتی عفان منصور پوری نے جوا، سٹا، سود سے بچنے کی تلقین کی ۔ مفتی عفان منصور پوری کی دعا پر یہ روحانی قرآن مجلس اختتام کو پہنچی۔ حاضرین میں مفتی محمدا خلاق قاسمی استاذ مدرسہ عربیہ ریاض ا لعلوم، صدر الدین انصاری، محمدشرافت ملک، محمد شاہنواز قریشی، محمد منیف، محمدجمال الدین انصاری، مفتی مجید احمد ، قاری مفتی اسجدالحسینی ، مولانا قاری محمد عرفان، قاری منوراقبال، قاری محبوب عالم، معراج خان، محمدفاروق انصاری کے علاوہ کثیر تعدادمیں عوام و خواص نے شرکت کی۔
Comments are closed.