حضرت مولانا جعفر حسنی ندوی صاحب کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم سانحہ : مولانا رشید احمد ندوی / حافظ اقبال چوناوالا
ممبئی (نمائندہ خصوصی) دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظر عام ،عربی زبان وادب کے ماہر، مجلہ الرائد کے مدیر اور خانوادہ حسنی کے اہم فرد حضرت مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم سانحہ ہے، مولانا جعفر حسنی ندوی ایک با کمال عالم دین، صاحب طرز ادیب و انشا پرداز، عربی اردو زبانوں پر عبور رکھنے والے تجربہ کار قلمکار و صحافی اور مصنف تھے، وہ خانوادہ حسنی کے نمائندہ اور ترجمان تھے، ان خیالات کا اظہار انجمن اہل السنہ والجماعۃ ممبئی کے جنرل سیکریٹری مولانا رشید احمد ندوی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا حافظ اقبال چوناوالا نے مشترکہ طور پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہر جگہ افراد کا خلا محسوس ہورہا ہے، مولانا جعفر حسنی ندوی کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اس موقع پر حافظ اقبال چوناوالا نے کہا کہ ابھی گذشتہ دنوں بنگلور میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس میں انہیں بورڈ کا معزز رکن منتخب کیا گیا تھا، بورڈ کو مولانا سے بڑی توقعات تھیں لیکن اللہ نے انہیں اپنے پاس بلالیا، اللہ سے دعا ہے کہ مولانا کی مغفرت فرمائے اور ملت اسلامیہ کو مولانا کا نعم البدل عطا فرمائے آمین.
Comments are closed.