جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے زیرِ اہتمام معہد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد یکم مئی کو

 

نیپال سے انوارالحق قاسمی کی خصوصی رپورٹ

مذہبِ اسلام کی پانچ اہم بنیادوں میں سے ایک اہم بنیاد’حج’ ہے،جو مالی اور جسمانی عبادات کا مرقع ہے۔ ہرسال جہاں دنیا کے دیگر خطوں سے لاکھوں فرزندانِ توحید اسلام کی ایک مرکزی بنیاد ‘فریضہ حج ‘کی انجام دہی کےلیے ‘بیت اللہ شریف’ کا رُخ کرتے ہیں،وہی ملک نیپال سے بھی ہزاروں مسلمان حج کےلیے ارض مقدس اور دیار حبیب کا سفر کرتے ہیں۔

چوں کہ حج کرنے والوں میں مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ طریقہ حج اور حج کے بنیادی اور اہم مسائل سے ناواقف ہوتا ہے؛اس لیے ان کی تعلیم وترتیب کےلیے کئی سالوں سے’جمعیت علماء روتہٹ نیپال’ تربیتی پروگرام منعقد کرتی رہی ہے۔ چناں چہ اسی تناظر میں جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے زیر اہتمام آج بروز منگل ‘معہد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال’ میں جمعیت علماء نیپال کی مرکزی اور ضلعی عالم آشکارا شخصیات کی ایک خصوصی میٹنگ ہوئی،جس میں تربیتی پروگرام کے حوالے سے دو اہم فیصلے لیے گئے،پہلا اہم فیصلہ یہ لیا گیا کہ” 2025ء کا تربیتی پروگرام 1/مئی جمعرات کو ‘معھد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال’ میں منعقد ہوگا۔ اور دوسرا فیصلہ یہ لیا گیا کہ” یہ پروگرام حضرت مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی کی صدارت اور حضرت مولانا محمد عزرائیل مظاہری کی قیادت میں ہوگا”۔

ٹرینر حضرات میں مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی،مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی،مولانا محمد قاری ساجد صاحب مظاہری کے اسما شامل ہیں۔

آئینہ پروگرام:9/بجے ناشتہ ،10/بجے سے1/بجے تک پہلی نشست اور پھر نماز و طعام سے فراغت کے بعد 2/بجے سے دوسری نشست اور دعا۔

ضلع روتہٹ کے جملہ عازمین حج (مرد اور عورتیں دونوں ہی)سے گزارش ہے کہ پروگرام میں ضرور شرکت فرماکر علماء ربانیین کے تربیتی بیانات سے بہرہ مند ہونے کی سعی بلیغ کریں۔

محرکین میں مولانا قاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی،مولانا محمد اسعد اللہ مظاہری،مولانا محمد خیر الدین مظاہری،مولانا محمد جواد عالم مظاہری،قاری محمد شہاب الدین عرفانی،انجینئر محمد عبد الجبار،قاری محمد درخشید عالم،مولانا محمد صابر علی مظاہری،مولانا محمد اسلم جمالی قاسمی،مولانا محمد عبد القیوم،مولانا محمد ابواللیث قاسمی،مولانا محمد رعاب الحق مظاہری،مولانا محمد عبد الودود امام جامع مسجد سنت پور،مولانا محمد روشن علی مظاہری کے نام قابل ذکر ہیں۔

 

Comments are closed.