کاماریڈی میں وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں کامیاب احتجاجی انسانی زنجیر کا پرامن انعقاد

 

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور اقلیتوں کے دستوری حقوق کی پاسبانی کا عزم

 

کاماریڈی 30 مئی (پریس نوٹ) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کی خصوصی رپورٹ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی "وقف بچاؤ دستور بچاؤ” مہم کے تحت اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور دستور ہند میں اقلیتوں کو دیے گئے حقوق کی بقاء کے لیے کاماریڈی شہر میں احتجاجی انسانی زنجیر کا شاندار، منظم اور پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ مختلف مساجد، محلّات اور سماجی تنظیموں کی جانب سے اس عوامی احتجاج میں بھرپور شرکت کی گئی۔ مدینہ مسجد قدیم بس اسٹاپ پر منعقدہ انسانی زنجیر کی قیادت معاون کنوینر مسلم پرسنلا کمیٹی کاماریڈی سید انور احمد نے کی، جس میں مصلیانِ مساجد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے "وقف بچاؤ، دستور بچاؤ” جیسے نعرے بلند کرتے ہوئے پرعزم انداز میں اظہارِ احتجاج کیا۔ مدینہ مسجد کے صدر سید زاہد علی، سماجی رہنما سید مسعود علی، کانگریس قائد محمد علی نعیم اور ایڈوکیٹ الحاج مقصود احمد خان اس موقع پر موجود تھے۔ وکاس نگر کالونی میں معاون کنوینر مفتی عرفان احمد قاسمی زمزم کی قیادت میں ایک اور منظم احتجاجی انسانی زنجیر منعقد کی گئی، جہاں مقامی عوام نے جوش و خروش سے شرکت کرتے ہوئے وقف املاک کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی۔ اندرا نگر کالونی نور چوراستہ پر حافظ محمد یوسف حلیمی صدر مسجد نور نائب صدر ضلعی جمعیت علماء کاماریڈی کی قیادت میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ "ہندوستان زندہ باد” اور "وقف بچاؤ، دستور بچاؤ” کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ اس مظاہرے میں الحاج شیخ مقیم الدین، عزیز خان، محمد معیزاللہ، محمد سلیم الدین کونسلر، محمد رفیع الدین، محمد یونس، حافظ عبدالواجد اور دیگر سرکردہ افراد شریک رہے۔ جامع مسجداسلام پورہ چوک پر زبردست مظاہرہ

الحاج میر فاروق علی اور مفتی حسین احمد حسامی کی قیادت میں جامع مسجد چوک پر احتجاجی انسانی زنجیر منظم کی گئی، جس میں اسلام پورہ کے مختلف مساجد کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ مسجد بلال ویدیا نگر کالونی میں حافظ انتظار احمد امام وخطیب مسجد بلال، الحاج سید عظمت علی اور محمد عبداللہ کی قیادت میں شاندار انسانی زنجیر کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں الحاج قاضی ملک طہ صدر قاضی کاماریڈی سمیت اہم شخصیات نے عوام سے خطاب کیا۔ کنوینر مسلم پرسنلا کمیٹی ضلع کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری نے احتجاجی مظاہروں کے پرامن انعقاد پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل کی واپسی تک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایات کے مطابق احتجاج پرامن طور پر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

Comments are closed.