مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیراہتمام مولانا محمد ابوطالب
رحمانی کی سرپرستی میں تحفظ وقف تحریک جاری
کولکاتہ(پریس ریلیز )
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ملک گیر سطح پر وقف بچاو مہم جاری ہے جس کے تحت ملک کے مختلف اضلاع اور ریاستوں میں افسران اور گورنر کو میمورنڈم بھی دیا جارہا ہے۔ بورڈ نے مغربی بنگال میں تحفظ اوقاف کی تحریک کی ذمہ داری حضرت مولانا محمد ابوطالب رحمانی، رکن عاملہ مسلم پرسنل لا بورڈو چیئرمین مولاناابوالکلام آزاد سنٹرکو تفویض کی ہے، چنانچہ مولانا محمد ابوطالب رحمانی کی سرپرستی میں بنگال کے مسلمانوں نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا اورسبھی23 اضلاع کے ڈی ایم اور گورنر کو ایک وقت میں وقف قانون کے خلاف میمورنڈم سونپا۔یہ ایک تاریخی پہل ہے کہ کسی صوبہ کے تمام اضلاع میں ایک ساتھ ،ایک وقت میں،دن کے ساڑھے بارہ بجے صدر جمہوریہ ہند کو میمورینڈم دیا گیا ہے۔
مولانا ظفر عبدالروف رحمانی چیئرمین زہرہ فاو ¿نڈیشن نے اپنے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے کے بعد تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ آج مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تحفظ اوقاف کمیٹی کی جانب سے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعہ پیش کیا گیا۔واضح ہو کہ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں نمائندہ افراد کی ٹیم نے ڈی ایم آفس میں جاکر میمورنڈم جمع کیا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحفظ اوقاف کمیٹی کے کنوینر حضرت مولانا ابو طالب رحمانی کی ہدایت پر کمیٹی کے معاون کنوینر پیرزادہ عزیر صدیقی، بورڈ کے رکن الحاج محمود عالم صاحب،جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے سکریٹری شاداب معصوم، فرفرہ شریف کے پیر زادہ ثوبان صدیقی،ہومین کئیر ٹرسٹ کے عمر اویس،ایس آر فاونڈیشن کے اطہر فردوسی اور نوشاد علی صاحبان پر مشتمل وفد نے راج بھون میں گورنر کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دیا۔ مغربی بنگال کے سبھی 23 اضلاع علی پور دوار،بانکورہ، کچھ بہار، جلپائی گوڑی، کالم پونگ، دارجیلنگ، اتر دیناجپور، مالدہ، مرشدآباد، بیر بھوم، ہاوڑہ، دکھن دیناجپور، ہوگلی، جھار گرام ، کلکتہ ، ندیا، نورتھ چوبیس پرگنہ، پچچھم بردوان، پچچھم مدنی پور، پورب بردوان، پورب مدنی پور، پرولیا، ساو ¿تھ چوبیس پرگنہ میں ایک ساتھ، دن کے ساڑھے بارہ بجے کنوینر مغربی بنگال آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈحضرت مولانا محمد ابوطالب رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت اور سر پرستی میں سیاہ قانون وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف صدر جمہوریہ ہند کو ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ میمورنڈم دیا گیا۔یہ تحریک رکن بورڈشاداب معصوم صاحب،سیکریٹری جماعت اسلامی ہند،پیرزادہ مولانا عزیر صدیقی صاحب ،جوائنٹ کنوینر تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،عمر اویس صاحب صدر ہیومن کیر ٹرسٹ ، الحاج نوشاد علی صاحب اصلاح معاشرہ کمیٹی مغربی بنگال،پیر ذادہ ثعبان صدیقی صاحب فرفرہ شریف ،مولانا قمر الزمان صاحب رکن بورڈ ،مولانا حسیب الرحمن صاحب توحیدی جنتا،مفتی نجم الحق صاحب مرشد آباد،مفتی عامر علی صاحب جے نگر ،حافظ صدیق اللہ صاحب ،پیر زادہ سید روح الامین صاحب مدنی پور ،مولانا امین الانبیاءصاحب ،ایڈووکیٹ محمد عارف صاحب ہوڑہ،محمد کلیم صاحب ہوڑہ،مولانا مظفر خان صاحب مرشد آباد ،امان الحق صاحب ،عمر فاروق مدنی پورکے تعاون سے کامیاب رہی۔ الحمدللہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے حسب ہدایت حضرت مولانا محمد ابوطالب رحمانی صاحب کی سرپرستی میں مغربی بنگال میں تحفظ اوقاف کی تحریک مضبوطی کے ساتھ جاری ہے اور جب یہ قانون، بل کی شکل میں پیش ہوا، بورڈ کے اکابرین کی ہدایت کی روشنی میں حضرت مولانامحمد ابوطالب رحمانی صاحب نے مغربی بنگال میں مختلف اجلاس،سمینار،عوامی ریلیوں کے ذریعہ وقف کے تحفظ کے لئے عوامی تحریک چلائی اور آج الحمدللہ یہ تحریک تیز ہوچکی ہے، اللہ اس سیاہ قانون سے مسلمانان ہند کو محفوظ فرمائے۔ آمین

Comments are closed.