دہلی واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ملک بھر سے آئے منتخب عمرہ ایسوسی ایٹ کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ایک مومن کی دیار نبی میں شوق و تمنّاؤں سے لبریز عبادت کو بہتر کرانے میں معاون بنیں، مفتی مختیار،
نئی دہلی(پریس ریلیز)
ملک کی دارالحکومت دہلی واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ نہرو گیسٹ ہاؤس میں عمرہ ٹورس آف انڈیا کے زیر انتظام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ملک کی مخلف ریاستوں میں کام کر ریے عمرہ اہسوسی ایٹ نے ورکشاپ میں شرکت کی،پروگرام کا آغاز مفتی مختیار کی تلاوت و ترجمہ کلام پاک سے کیا گیا،
اس دوران ملک بھر سے پہونچنے والے منتخب شرکاء کے درمیان عمرہ گروپ ٹورس آف انڈیا کے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ آپریشن ہیڈ مفتی مختیار احمد نے شرکاء سے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے عمرہ کے کام کرنے والوں میں در آئی خرابیوں پر انتہائی توجہ طلب گفتگو کی، موصوف نے کہا ہم لوگوں کی نظروں میں تو دیار نبی کے مقدس مقامات کی زیارات و عمرہ جیسی جانی مالی عبادات کرانے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن ہمارا عمل و کردار ابو جہل اور یزید جیسے،سامنے آ رہا ہے جو ہم سب کے لیے باعث تشویش ہے،
آج عمرہ کرانے والوں کی مارکیٹ میں ایسی تعداد مل جائے گی، جو ایک بار عمرہ پر گیا وہی ٹریویل ایجنسی بنا کر بیٹھ گیا، کام کے طریقہ کار کے سمجھنے سیکھنے کی فکر اور نہ عمرہ جیسی عبادت کی ادائیگی کا علم و فکر اور نہ شعور و آگاہی، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ، جتنے بھی لوگ ایسے افراد کے ذریعہ عمرہ پر جا رہے ہیں ان کی نہ عبادت کا حق ادا ہوتا ہے اور نہ ہی پیسہ وصول، ایسے ٹریول والے دو پیسہ کے لالچ میں بجائے ثواب کے مجرمانہ کردار و عمل سامنے آریے ہیں، ایسے لوگوں کی وجہ سے زائرین و معتمرین بد ظن ہو کر لوٹتے ہیں، بچت پیکیج یعنی سستے ریٹ پر عمرہ کرانے کی ایک ہوڑ سی لگا دی گئی ہے، حاجی صاحب کو کوئی معلومات ہوتی نہیں ، اور نہ ان کو قبل از وقت معلومات بتائی جاتی ہیں، بس سستہ کہہ کر کسی طرح پاسپورٹ ہاتھ لگ جائے یہی ایک ہدف لوگوں نے بنا لیا ہے، اور یہ صرف محض چند ایک ہزار کے لالچ کا کھیل ہے، موصوف نے کہا جب نیت ہی ہماری گڑبڑ ہوگی تو پھر کیسے ہم اس متبرک کام پر خدا سے ثواب اور اپنی دعاؤں کے ذریعہ مدد و قبولیت کی امید کر سکتے ہیں؟ ، انہونے کہا کہ حرم مکی میں ایک نماز پر ایک لاکھ کا ثواب ہے، لیکن اگر حاجی کو اچھے سے نہیں سمجھایا گیا اور ان سے دس بیس ہزار سستے کے نام پر پاسپورٹ پکڑنے کے بعد پانچ کلومیٹر حرم سے دور ٹھریایا گیا تو وہ کیسے حرم میں پنج وقتہ نماز پر ایک لاکھ نمازوں کا ثواب حاصل کر سکتا ہے؟، جبکہ دیار نبی و حرمین شریفین کی زیارت کا مقصد اصل حرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی اور عبادات و زیارات ہیں، جب ہم معاونین کے کردار و عمل سے مقصد اصلی فوت ہوجائے گا، تو ہم بہتر سہولیات اور بہتر عبادات کرانے کے معاون کیسے بن سکتے ہیں، آپ اندازہ کیجئیے ہماری کس منھ سے شہنشاہ دو جہاں کے روضہ اطہر پر حاضری ہوگی، انہوں نے فرمایا آج اس بجنیس سے منسلک افراد کا ایسا کردار سامنے آ رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کام کے کرنے والے بدنامی کا باعث بنتے جا رہے ہیں،انہونے بتایا کہ اسی لیے عمرہ ٹورس آف انڈیا بچت پیکیج ڈیل سے پورے سال بچتا ریتا ہے، اس لیے کہ حاجی کو بتاؤ سفر کا مقصد دس بیس ہزار کے بچت کے چکر میں مقصد کو خراب نہ کرو اور پُر سکون ماحول میں عبادت کریں، اور سستے کے چکر میں پیش آمدہ ہر مشکلات سے بچیں،
اس سے قبل عمرہ ٹورس آف انڈیا کے سی ای او انڈو گلوبل احمد فوازان نے بجنیس کرنے کے بنیادی و مطلوبہ اصولوں پر سیر بحث گفتگو کرتے ہوئے بھرپور روشنی ڈالی اور بجنیس کو کامیاب سفر کے زریں اصول بتائے، قابل ذکر ہے کہ، احمد فوازان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے علمی سفر کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ایم بی اے کے فارغ التحصیل طالب علم ہیں جو آج عمرہ ٹورس آف انڈیا کو ایک کامیاب شناخت دینے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے گلوبل لیول پر کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ عبد القیوم نے جی ایس ٹی و انکم ٹیکس کے حوالے سے روشنی ڈالی اور ان کے بعد فاروق رانا کوٹہ و آپریشن انڈیا کے ہیڈ عبد الحمید منصوری جے پور و راجوری جموں کشمیر سے آئے مولانا تنویر نے بھی با مقصد بات کی اپنی نوعیت کی اس منفرد ورکشاپ میں میوات سے عمرہ ٹورس آف انڈیا کے رکن مولانا محمد صابر قاسمی نے شرکت کی شرکت کی ،پروگرام کے اختام پر بہتر کام کرنے والے سبھی شرکاء کی مخلصانہ خدمات کو خوب سراہایا گیا، اور دو سیشن پر مشتمل پروگرام کا دعا پر اختتام پذیر ہوا.
Comments are closed.