مغربی بنگال میں عصمت دری کا معاملہ, تین ملزم گرفتار

 

کولکاتا(مائرہ فاطمہ)

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں لاء کالج میں ایک طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں کالج کا ایک سابق طالب علم بھی شامل ہے۔

 

دریں اثنا، ملزمین کے ترنمول کانگریس چھاترا پریشد (ٹی ایم سی پی) سے وابستہ ہونے کے دعوےٰ نے بھی اس کیس کو سیاسی رنگ دے دیا ہے۔

 

اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس اور اس کی قیادت والی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی دیگر تنظیموں نے اس معاملے پر احتجاج کیا ہے۔

 

حالانکہ، ٹی ایم سی پی نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی ملزم کئی سالوں سے ان کی تنظیم میں سرگرم نہیں تھا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ کالج میں ایک عارضی ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔

Comments are closed.