کانپور بریکنگ:کرنٹ لگنے سے معمر شخص کی دردناک موت

کانپور (مائرا فاطمہ) موصولہ اطلاع کے مطابق ایک معمر شخص کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی، بتایا جاتا ہے کہ وہ کپڑے سکھانے کے لئے چھت پر گیا جہاں سے بجلی کا تار گزر رہا تھا، اچانک بجلی کے تار سے ٹکراگیا جس سے شدید طور پر زخمی ہوگیا، اہل خانہ کو جیسے ہی معلوم ہوا وہ فورا ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے معمر شخص کو مردہ قرار دیدیا.
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
یہ واقعہ سجیٹھی تھانے کے قصبہ علاقے میں پیش آیا.

Comments are closed.