گھریلو خادمہ کے ساتھ مارپیٹ اور بدتمیزی ، پولس نے درج کی ایف آئی آر

کانپور(مائرا فاطمہ) فرید آباد کے سیکٹر 17 میں مالک مکان نے اپنے گھر میں کام کرنے والی نوکرانی کو لگاتار آٹھ تھپڑ مارے اور ذات پات کے طعنے دے کر اس کی تذلیل کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان آج بھی ایک جاگیردار ملک ہے اور معاشرے کی ذہنیت بھی مکمل جاگیردارانہ ہے۔
غریب لڑکی امیر عورت کے گھر کام کرنے پر مجبور ہے۔ اگر اس نے کوئی غلطی کی ہے تو اسے برطرف کریں، کسی کو اسے مارنے کا حق نہیں ہے۔ آپ گھر کے مالک ہیں، نوکرانی کے مالک نہیں۔
متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ اور حملہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ کون جانتا ہے کہ ہندوستان میں امیروں کے گھروں میں کتنے بے بس گھریلو ملازموں کو آج بھی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا۔
Comments are closed.