امارت شرعیہ کے وفد نے پورنیہ پہونچ کرحادثہ متاثرین کی عیادت کی

پورنیہ (پریس ریلیز) امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانامفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی صاحب نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ مورخہ ۲۹؍جون کو وقف بچائو دستور بچائو کانفرنس میں شرکت کے لئے ایک اسکارپیو ضلع پورنیہ سے آئی تھی، یہ گاڑی واپسی کے وقت ارریہ کسیار گائوں کے قریب اچانک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگئی، گاڑی کے نقصان کے ساتھ گاڑی پر سوار کئی لوگ شدیدطورپر زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لئے پورنیہ کے متعدد ہاسپٹلوں میں ایڈمیٹ کیاگیا، اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہوئی امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی ہدایت پر قاضی شریعت پورنیہ مولانا محمد ارشد قاسمی صاحب کی معیت میں ایک مقامی وفد نے ان متاثرین کی فوری خبر گیری کی، اس کے بعد حضرت امیر شریعت مدظلہ نے مرکزی دفتر سے ایک وفد ان حضرات کی عیادت واعانت کے لئے بھیجنے کا حکم دیا، چنانچہ مرکزی دفتر سے ایک وفد مورخہ ۱؍جولائی کو نائب ناظم امارت شرعیہ مولانامفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب کی قیادت میں پورنیہ پہونچا اور متاثرین کی عیادت کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا، رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے، البتہ جناب مولانا زبیر صاحب، حافظ طیب صاحب اور جناب معین صاحب کو سخت چوٹ آئی ہے،یہ تینوں پورنیہ میں زیر علاج ہیں، بقیہ حضرات میں سے چند کو معمولی چوٹ آئی تھی، جو ابتدائی علاج کے بعد گھر جا چکے ہیں، وفد نے گلیکسی ہاسپٹل ،پٹنہ ہیلتھ کیئر اورسہارا ہاسپٹل پہونچ کر متاثرین اور ان کے تیماردار اہل خانہ سے ملاقات کی،ڈاکٹروں سے براہ راست رابطہ کیا، بحمد للہ یہ تینوں حضرات بھی روبصحت ہیں، اور ڈاکٹروں نے اطمینا ن کا اظہار کیاہے، وفد نے وقتی تعاون پیش کرنے کے ساتھ حضرت امیر شریعت کا سلام و پیغام پہونچاتے ہوئے کہا کہ اس تکلیف کی گھڑی میں امارت شرعیہ آپ کے ساتھ ہے اورانشاء اللہ آپ سب کی ہرممکن مدد کی جائے گی،وفد کی ملاقات اور حضرت امیر شریعت کے پیغام سے متاثرین اوران کے اہل خانہ کو بڑا سکون ملا، مقامی طوپر یومیہ ان حضرات کے حالات کی خبر گیری اور علاج ومعالجہ میں بہتر سہولت کی فراہمی کے لئے مقامی طورپر قاضی شریعت پورنیہ جناب مولانا محمد ارشد قاسمی صاحب، رکن شوریٰ جناب مولانا وحیدالزماں قاسمی صاحب امام وخطیب جامع مسجد خزانچی اور ماسٹر انوار کریم صاحب چیرمین آئی ٹی آئی پورنیہ کی ٹیم بنادی گئی ہے، یہ حضرات مرکزی دفتر کو بھی حالات سے باخبر کرتے رہیں گے۔
قائم مقام ناظم صاحب نے اپنی طرف سے ان تمام متاثرین اوران کے اہل خانہ سے گذارش کی ہے کہ صبر سے کام لیں ، ہم سب متاثرین کی کی بہتر صحت کے لئے دعا گوہیں اور ہرطرح آپ سب کے ساتھ ہیں،قائم مقام ناظم صاحب نے ان متاثرین کے لئے عام مسلمانوں سے بھی دعاء کی درخواست کی ہے، وفد میں نائب ناظم صاحب کے علاوہ رفیق شعبہ تبلیغ مولانا رئیس اعظم صاحب، قاضی شریعت مولانا محمد ارشد قاسمی صاحب ،رکن شوریٰ مولانا وحیدالزماں قاسمی صاحب ومولانا محمودالحسن صاحب،اور جناب انوار کریم صاحب شامل تھے۔
Comments are closed.