مرکز علم و دانش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کی اہم خبریں

 

اے ایم یو کے یوجی سی ایم ایم ٹی ٹی سی میں اسکولوں اور مدارس کے اساتذہ کے لیے دو ہفتے کا تربیتی پروگرام شروع

 

علی گڑھ، 2 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یوجی سی مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) نے ”مؤثر تدریس: ابلاغ، اختراع اور تعلیم میں مصنوعی ذہانت کا انضمام“ موضوع پر اسکولوں اور مدارس کے اساتذہ کے لیے دو ہفتے پر مشتمل رہائشی استعداد سازی پروگرام، الائنس فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف دی انڈرپریویلیجڈ (اے ای ای ڈی یو)، نئی دہلی کے اشتراک سے منعقد کیا ہے، جس میں ملک بھر سے 51 اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔

 

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے خلیق احمد نظامی سنٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے ڈائرکٹر پروفیسر عبد الرحیم قدوائی نے تدریس کو ایک عظیم پیشہ قرار دیا اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ مؤثر ابلاغ کی مہارتیں پیدا کریں، باادب مکالمے کو اپنائیں اور اپنی تدریسی حکمتِ عملی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ رکھیں۔

 

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے تعلیمی منظرنامے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے پس منظر میں، خاص طور پر مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنسز کی روشنی میں، اساتذہ کو خود کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تربیتی پروگرام میں تدریس میں گیمی فیکیشن، ٹیم بلڈنگ اور ماحولیاتی تعلیم جیسے موضوعات پر ماڈیولز شامل ہیں۔ اساتذہ کی تقریری، تحریری اور فکری صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اور انہیں مرکز کی جدید کمپیوٹر لیب اور ڈیجیٹل ایجوکیشن اسٹوڈیو میں آئی سی ٹی ٹولز اور ای مواد کی تیاری کی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔

 

اس موقع پر اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی سرپرستی کا بطور خاص شکریہ ادا کیا گیا، اور اے ای ای ڈی یو کے سی ای او، سبکدوش آئی آر ایس جناب ایس محمود اختر کا بھی شکریہ ادا کیا گیا، جن کی کاوشوں سے یہ پروگرام ممکن ہوا۔

 

اے ای ای ڈی یو کے مینٹور، سبکدوش آئی آر ایس جناب شمیم الدین نے اے ایم یو کے ساتھ اس اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

 

پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایم ملک ارشد، پی جی ٹی، ایس ٹی ایس بوائز اسکول، اے ایم یو نے اختتامی کلمات ادا کئے اور شکریہ کی تحریک پیش کی۔

 

٭٭٭٭٭٭

 

اے ایم یو کے پروفیسر نواب علی خان نے اخلاقیات اور کارپوریٹ گورننس پر دو روزہ ورچوئل ورکشاپ منعقد کی

 

علی گڑھ، 2 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی کامرس فیکلٹی کے سابق ڈین پروفیسر نواب علی خان نے دبئی کی کمپنی ای ایف ایس فیسیلیٹیز سروسیز کے ملازمین کے لیے ”اخلاقیات اور کارپوریٹ گوورننس“ کے موضوع پر دو روزہ ورچوئل ورکشاپ منعقد کی۔

 

ورکشاپ کے دوران پروفیسر خان نے اخلاقی فیصلہ سازی، مؤثر کارپوریٹ گوورننس کے اصول، اور ان کی پائیدار ترقی و طویل المدتی کاروباری کامیابی میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا”آج کے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں مضبوط اخلاقی اقدار اور مؤثر کارپوریٹ گوورننس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں“۔ انہوں نے ایسے عملی نکات فراہم کیے جن کی مدد سے مضبوط گوورننس فریم ورک تشکیل دیا جا سکتا ہے اور اداروں میں اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

 

ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے سیشن پر ہوا، جس میں پروفیسر خان نے شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے اور صنعت سے متعلق مفید تجاویز پیش کیں۔

 

٭٭٭٭٭٭

 

اے ایم یو کے جے این میڈیکل کالج میں یوم اطباء پر مختلف تقاریب کا اہتمام

 

علی گڑھ، 2 جولائی:جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں یوم اطباء پر مختلف تقاریب منعقد کی گئیں۔ اس سال کے یوم اطباء کاعنوان تھا: پردے کے پیچھے: معالجین کا علاج کون کرتا ہے؟

 

میوزیم اور سیمینار ہال میں منعقدہ تقاریب میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ماسٹر آف پبلک ہیلتھ (ایم پی ایچ) کے طلبہ، فیکلٹی ممبران اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ یہ تقریب آرگنائزنگ چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم، صدر، شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی قیادت میں منعقد ہوئی۔

 

اس موقع پر ٹی شرٹ پینٹنگ، پکشنری اور جسٹ اے منٹ (جے اے ایم) جیسے تخلیقی اور دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد طلبہ کو موضوع سے متعلق تخلیقی اظہار کا موقع دینا تھا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ایم بی بی ایس کے طلبہ گورو رائے زادہ، محمد اشعرالہدیٰ اور احمد علی صدیقی نے کیا، جنہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہفتے کے عنوان کا تعارف پیش کیا۔

 

انڈر گریجویٹ زمرہ میں ٹی شرٹ پینٹنگ میں پہلا انعام مریم اور عامرہ نے، دوسرا انعام عالمہ سرتاج اور تیسرا انعام مشترکہ طور سے ارحم اور نوح نے حاصل کیا۔ پکشنری میں پہلا انعام پرنو اور تنشک کو، دوسرا انعام شفا اور انیکا کو اور تیسرا انعام اعتصام اور کیفرین کو ملا۔ جسٹ اے منٹ میں پہلا انعام آرین سنگھ، دوسرا انعام انیکا اور تیسرا انعام ارحم اور پرنو نے حاصل کیا۔

 

پوسٹ گریجویٹ زمرہ میں ٹی شرٹ پینٹنگ میں پہلا انعام ڈاکٹر صہیب اور ڈاکٹر طاہرہ نے حاصل کیا اور دوسرا انعام ڈاکٹر ریا اور ڈاکٹر مباح کو ملا۔ پکشنری مقابلے میں ڈاکٹر ریا اور ڈاکٹر پربھاکرن نے دوسرا مقام حاصل کیا۔

 

طلبہ کی جانب سے خوبصورت رنگولی بھی تیار کی گئی، جو میڈیکل پیشہ وروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک علامتی کوشش تھی۔

 

پروگرام کی کامیاب تنظیم میں ڈاکٹر نیما عثمان، ڈاکٹر ثمینہ احمد اور ڈاکٹر دانش کمال نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پروفیسر محمد اطہر انصاری نے آرگنائزنگ سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

 

تقریب میں پروفیسر شاہ محمد عباس وسیم، ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر نیما عثمان، ڈاکٹر ثمینہ احمد، ڈاکٹر صبوحی افضال کے علاوہ سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ڈاکٹر ثنا نواب، ڈاکٹر کارتھیکا پی، ڈاکٹر ارم عابد، اور ڈاکٹر دانش کمال نے شرکت کی۔

 

تمام فاتحین اور ججوں کو اسناد پیش کی گئیں۔ اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے پروفیسر عظمیٰ ارم نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Comments are closed.