تعلیمی میدان میں بچیوں کی تعمیر و ترقی معاشرہ کی تعمیر و ترقی ہے: عبد الحلیم قاسمی

بانی رشتہ گروپ اترپردیش مولانا عبدالحلیم قاسمی کا پورنیہ دورہ
پورنیہ بہار( نمائندہ ) گزشتہ روز بانی رشتہ گروپ اترپردیش مولانا عبدالحلیم قاسمی چیئرمین انشا ٹیکنیکل فاؤنڈیشن رانی پور نے اپنی ٹیم کے ساتھ بہار کے ضلع پورنیہ کا دورہ کیا پورنیہ کے کدوا بستی میں واقع مدرسہ خدیجہ الکبری للبنات تشریف لے گیے اس موقع پر مدرسہ کے ناظم تعلیمات مفتی انتخاب ندوی نے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تعلیمی جائزہ لینے کے بعد مولانا نے کہا اس مدرسے میں میرا بہت پہلے سے آنے کا پروگرام بن رہا تھا لیکن آج سامنے سے اس مدرسے کے درودیوار کو دیکھ کر کافی خوشی محسوس کررہا ہوں۔
 مولانا عبدالحلیم قاسمی نے مزید کہا کہ تعلیمی میدان میں بچیوں کی تعمیر و ترقی معاشرہ کی تعمیر و ترقی ہے اور ان سے غفلت برتنا معاشرہ کی تخریب ہے طالبات کی عربی، انگریزی، اردو ہندی، نیز ثقافتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ الحمدللہ یہ مدرسہ شب تاریک قندل رہبانی ہے۔
اس موقع پر تشریف لائے معروف سماجی کارکن حافظ عبدالرحمن مہراج گنجوی نے کہا عقل حیران ہے کہ اس مدرسے کی بچیاں کم وقت میں کس طرح عربی عبارت خوانی کرنے عربی، انگریزی زبان میں بات چیت کرنے پر قادر ہو جاتی ہیں میں دعا گو ہوں کہ اللہ مزید ترقیات سے نوازے اور ادارے کے فیض کو عام فرمائے ۔
مسابقہ کمیٹی کے فعال رکن حافظ جمال مہراج گنجوی نے کہا یہ مدرسہ قدیم صالح، اور جدید نافع کا سنگم ہے، مولانا وصی اللہ صاحب قاسمی اساتذہ مدرسہ نیز انتظامیہ کی کدو کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ماشاء اللہ بچیوں کی تعلیم و تربیت قابل رشک ہے مدرسہ خدیجۃ الکبری کے ناظم تعلیمات مفتی محمد انتخاب ندوی نے نظامت کرتے ہوئے کہا ہم اپنے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں اور تمام مہمانوں کی آمد کو نعمت غیر مترقبہ سے تعبیر کیا، اخیر میں مدرسہ کے مہتمم جناب حافظ و ماسٹر مسرور صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، واضح رہے اس پروگرام میں جناب مفتی محمد راشد ندوی، مفتی شمشیر ندوی، ماسٹر عبدالرازق، جناب ماسٹر جنید، جناب حافظ اسلم، استاذہ حسنہ آرا، استاذہ دردانہ، استاذہ رافعہ، استاذہ قمرالنگار موجود تھیں.

Comments are closed.