انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین "ممتاز تملن "ایوارڈ کے لیے منتخب

تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے دوران یہ ایوارڈ دیں گے
چنئی (پریس ریلیز) تمل ناڈو حکومت نے انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین (85) کو تھگائیسل تھمیزر ایوارڈ (ممتاز تملن ایوارڈ) کے لیے منتخب کیا ہے۔تمل ناڈو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن 15 اگست2025 کو یوم آزادی کی تقریبات کے دوران یہ ایوارڈ پیش کریں گے۔ تمل اور تمل ناڈو کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کے لیے یہ ایوارڈ تفویض کیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ میں 10 لاکھ روپے کا نقد انعام اور ایک توصیفی سند شامل ہے۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جمعہ کو سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ایوارڈ کے شروع کرنے کے بعد سے، یہ سی پی ایم لیڈر آر شنکر ایا(2021)، سی پی آئی کے سینئر لیڈر آر نلا کنو (2022)، دراویڈر کزگم کے صدر کے ویرامنی (2023) اور ٹی این سی سی کے سابق صدر کماری آنندن (2024) کو دیا گیا ہے۔
پروفیسر کے ایم قادر محی الدین ایک تجربہ کار سیاست دان، ماہر تعلیم اور مصنف ہیں،،وہ مختلف تامل اشاعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور انہیں قومی یکجہتی اور سماجی انصاف کے لیے ان کی خدمات کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک تامل روزنامہ منی سڈر کے ایڈیٹر اور سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔
5 جنوری 1940 کو سابقہ پڈوکوٹائی ضلع کے تھرونلار میں پیدا ہوئے قادر محی الدین نے اسکول کے طالب علم کے زمانے سے ہی تروچی سے شائع ہونے والے تامل ہفتہ وار مرومالارچی کے لیے لکھنا شروع کیا۔ انہوں نے 1965 میں تروچی کے جمال محمد کالج میں تاریخ کے لیکچرر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور 1980 تک پروفیسر اور شعبہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے انڈین یونین مسلم لیگ کے مرحوم رہنما قائد ملت محمد اسماعیلؒ صاحب سے متاثر ہو کر فعال سیاست میں قدم رکھا اور 1956 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ کئی دہائیوں کے دوران، وہ IUML میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں طلباء ونگ کے آرگنائزر اور جنرل سیکرٹری کے عہدے شامل ہیں، پارٹی قومی صدر منتخب ہونے سے پہلے پروفیسر قادر محی الدین نے 2004 سے 2009 تک ویلور لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم پی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔پروفیسر قادر محی الدین نے کئی کتابیں تصنیف کیں اور سینکڑوں تمل آیات کی تصنیف کی۔ انہوں نے مبارک اور دارالقرآن کی بھی تدوین کی، دونوں تمل پندرہ روزہ اخباروں نے تقابلی مذہب، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، سماجی امن اور بقائے باہمی کے موضوعات کو فروغ دیا۔
Comments are closed.