جیو بلیک راک کی دھماکہ خیز اینٹری، پہلے این ایف او میں ہی 17,800 کروڑ روپے اکٹھا کئے

ممبئی، 07 جولائی۔2025۔ جیو بلیک راک ایسیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ( جیو بلیک راک ایسیٹ مینجمنٹ)نے اپنے پہلے نئے فنڈ آفر ( این ایف او) میں 17,800 کروڑ روپے یقینی 2.1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی کل سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ کمپنی نے تین نقد؍قرض میوچل فنڈز شروع کیے تھے۔ ان میں جیو بلیک راک اوور نائٹ فنڈ،، جیو بلیک راک لکویڈ فنڈ اور جیوبلیک راکمنی مارکیٹ فنڈ شامل ہیں۔ پیشکش کی مدت کے دوران 90 سے زیادہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور 67,000 سے زیادہ افراد نے ان فنڈز میں سرمایہ کاری کی۔
جیو بلیک راک ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی دراصل جیو فنانشیل سروسیز لمیٹڈ ( جے ایف ایس ایل) اور بلیک راک اِنککا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ نئی فنڈ پیشکش، جو 30 جون کو شروع ہوئی، 02 جولائی 2025 کو بند ہوئی۔ نئی فنڈ پیشکش ہندوستان کے کیش؍ڈیبٹ فنڈ سیگمنٹ میں سب سے بڑی تھی جس نے جیو بلیک راک ایسیٹ مینجمنٹ کو ملک کے 47 فنڈ ہاوسں میں سے سرکردہ 15 ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں شامل کردیا۔
جیو بلیک راک ایسیٹ منیجمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سڈ سوامیناتھن نے کہا کہ’’ہمارے پہلے این ایف اوکو ادارہ جاتی اور خوردہ سرمایہ کاروں میں زبردست ردعمل ملا ہے۔ یہ جیو بلیک راک ایسیٹ مینجمنٹ کے سرمایہ کاری کے فلسفے، رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل فرسٹ نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ بھارت کے وکست ہورہے سرمایہ کاری تناظر میں، ایک طاقت بن کر ابھرنے کی سمت میں ایک مضبوط قدم ہے۔‘‘
جیو بلیک راک ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی نے خوردہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک ‘اکاؤنٹ کریشن انیشیٹو’ بھی شروع کیا ہے۔ اس اقدام کو آن بورڈنگ کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پہل میں، ایک صارف جیو فنانس ایپ کے ذریعے چند منٹوں میں سرمایہ کاری کے لیے اپنا اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔
Comments are closed.