پروفیسر سعید عالم،مولانا محمد داؤد امینی اور حاجی ابو الحسنات کے سانحہ ارتحال پر ملی کونسل کے ریاستی دفتر میں تعزیتی نشست
کارگزار صدر سمیت ذمہ داران آل انڈیا ملی کونسل بہار نے کیا گہرے رنج و غم کا اظہار، ایصال ثواب کا اہتمام
پٹنہ، 12 جولائی 2025
آل انڈیا ملی کونسل بہار کی جانب سے کئی ممتاز علمی و دینی شخصیات کے پے در پے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان شخصیات میں صدر شعبہ قدیم تاریخ، پٹنہ یونیورسٹی، ؛ کئی علمی و تحقیقی کتابوں کے مصنف؛ مگدھ یونیورسٹی کے سابق سینیٹر جناب پروفیسر سعید عالم صاحب ان کے علاوہ معروف عالم دین؛ رابطہ مدارس دارالعلوم دیوبند، صوبہ دہلی کے فعال رکن؛ دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماء ہند، دہلی کے صدر اور مدرسہ باب العلوم، جعفرآباد دہلی کے مھتمم حضرت مولانا محمد داؤد امینی صاحب حضرت الحاج قاری مولانا فصیح احمد صاحب کے تیسرے داماد ،صفری ہائی اسکول کم انٹر کالج بہار شریف (نالندہ) کے سابق صدر مدرس؛ اور مدرسہ فصیح البنات، استھاواں نالندہ کے بانی سکریٹریجناب سید حاجی ابو الحسنات صاحب کے اسماء گرامی شامل ہیں۔
ملی کونسل کے ریاستی دفتر میں ان حضرات کی تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے ایک نشست کارگزار صدر آل انڈیا ملی کونسل حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی ، ان کے علاوہ ریاستی صدر مولانا ڈاکٹر محمد عالم قاسمی اور جنرل سکریٹری مفتی نافع عارفی نے بھی ان حضرات کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی ہے۔اس تعزیتی نشست میں جناب انجینئر حسین صاحب (متولی، جامع مسجد، دریاپور)،جناب مولانا رضاء اللہ قاسمی،جناب مولانا فیضان احمد قاسمی،جناب مولانا مفتی جمال الدین قاسمی،جناب محمد عادل فریدی صاحب نے بھی شرکت کی تمام شرکاء نے مرحومین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے ایصالِ ثواب کی دعائیں کیں۔
Comments are closed.