اُتر پردیش : کانپور کمشنریٹ کے مغربی زون کے کلیان پور تھانہ علاقے میں سیکس ریکیٹ کا انکشاف۔ 12 افراد گرفتار

اُتر پردیش : کانپور کمشنریٹ کے مغربی زون کے کلیان پور تھانہ علاقے میں سیکس ریکیٹ کا انکشاف۔ 12 افراد گرفتار

کانپور (مائرا فاطمہ)کانپور کمشنریٹ کے مغربی زون کے کلیان پور تھانہ علاقے کے ایک مکان میں سیکس ریکیٹ چلایا جارہا تھا، پولس کو ملی اطلاع کے مطابق جب مکان کی تلاشی لی گئی تو اس ریکیٹ میں شامل 12 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی.

یہ پورا معاملہ کلیان پور تھانہ علاقہ کے گوا گارڈن کا ہے۔

کلیان پور پولیس نے کل رات ایک سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 12 لوگوں کو گرفتار کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گوا گارڈن علاقے میں ایک گھر کے اندر سیکس ریکیٹ چل رہا تھا، لوگوں کی طرف سے دی گئی اطلاع پر پولیس نے پوری کارروائی کی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اے ڈی سی پی ویسٹ کی ہدایت پر دیر رات پولیس نے سیکس ریکیٹ آپریٹر شبھم پٹیل، آشیش سمیت 8 لوگوں کو گرفتار کیا، جن میں ایک نوجوان خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ لڑکیوں کی تصاویر واٹس ایپ گروپ کے ذریعے صارفین کو بھیجی جاتی تھیں۔

ڈیل ہونے کے بعد لڑکیوں کو گاہک کے پاس ہوٹل یا اس کے گھر کے تہہ خانے میں بھیج دیا جاتا تھا۔

Comments are closed.