جالے(محمد رفیع ساگر)مقامی تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ بچی نے اپنے ہی گاؤں کے 14 سالہ نابالغ لڑکے پر زبردستی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے باشندوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نابالغ کو پکڑ کر اس کی پٹائی کی، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے تیز رفتاری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے نابالغ کو حراست میں لے لیا اور متاثرہ بچی کی میڈیکل جانچ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال (ڈی ایم سی ایچ) میں خاتون پولیس کی نگرانی میں مکمل کرائی۔ تھانہ انچارج سندیپ کمار پال کے مطابق، متاثرہ کے والد کی تحریری شکایت پر تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 125/25 درج کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ 11 جولائی کو سہ پہر 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان پیش آیا، جب متاثرہ بچی بکریاں چرانے کے لیے گاؤں کے ایک گاچھی میں گئی تھی۔ ملزم پہلے سے وہاں موجود تھا۔ قابل ذکر ہے کہ متاثرہ اور ملزم کے مکانات ایک دوسرے کے سامنے واقع ہیں، جس کی وجہ سے کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
ایس ڈی پی او صدر-2 ایس کے سمن کی ہدایت پر گاؤں میں پولیس کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔ کیس کی تفتیش کی ذمہ داری سب انسپکٹر پرینکا کماری کو سونپی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.