پاکٹولہ میں نمازِ استسقاء آج 10 بجے، بارش کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام، حافظ اذکار احمد کی فرزندان توحید سے شرکت کی اپیل
جالے (محمد رفیع ساگر) علاقہ میں جاری خشک سالی اور بارش کی شدید قلت کے پیش نظر مدرسہ فیض ابرار، پاکٹولہ کے زیر اہتمام آج بروز اتوار، 13 جولائی کو صبح 10 بجے نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی۔ ادارہ کے ناظم تعلیمات حافظ اذکار احمد نے اس سلسلے میں تمام باشندگانِ پاکٹولہ، بھرون، کترول، راڑھی، سوریابزرگ اور قرب و جوار کے دیندار حضرات سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے، توبہ و استغفار کرنے اور بارش جیسی نعمت کے لیے دعا مانگنے کا ہے۔ نمازِ استسقاء سنتِ نبویؐ ہے اور موجودہ حالات میں اس کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام افراد وضو اور اسلامی لباس کے ساتھ وقت پر تشریف لائیں اور اس اجتماعی عبادت میں شریک ہو کر بارانِ رحمت کے لیے دعائیں کریں۔ مدرسہ فیض ابرار کے منتظمین کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
Comments are closed.