اُتر پردیش : گنگا بیراج پر سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا، مختلف دروازوں سے دو نامعلوم لاشیں برآمد

 

کانپور ( مائرا فاطمہ) کانپور کے نواب گنج تھانہ علاقے کے تحت گنگا بیراج پر اس وقت ہلچل مچ گئی جب بیراج کے مختلف دروازوں سے دو نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں۔

خاتون کی لاش گیٹ نمبر 4 پر جبکہ مرد کی لاش گیٹ نمبر 24 پر پھنسی ہوئی ملی۔

اطلاع ملتے ہی گنگا بیراج چوکی کے انچارج راہل کمار اور اٹل گھاٹ چوکی کے انچارج سنجے کمار غوطہ خور بلرام، دیپک، گووند اور سنجے کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

ٹیم نے کشتی اور سٹیمر کی مدد سے دونوں لاشوں کو باہر نکالا۔

فی الحال لاشوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے واقعہ کے بارے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور معاملے کی گہرائی سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Comments are closed.